ع حریت قیادت پاکستانی خارجہ سکریٹری سے ملاقی | مقامی خبریں | ہوم

ع حریت قیادت پاکستانی خارجہ سکریٹری سے ملاقی

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

کشمیر کے حوالے سے نتیجہ خیز مذاکرات ہوں :میرواعظ، کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑیں گے:سلمان بشیر

سرینگر//  ع حریت نے پاکستانی خارجہ سیکریٹری کے ساتھ ملاقات میں کشمیر میںگمنام قبروں کی دریافت اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے علاوہ ریاست میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا جبکہ پاکستان نے حریت قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔مقامی خبررساں ادارے کے این ایس کے مطابق حریت کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں حریت کا سہ رکنی وفد گذشتہ دنوں دلی میں پاکستانی خارجہ سیکریٹری سلمان بشیر کے ساتھ ملاقی ہوا ۔ میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں ریاست کی تازہ ترین صورتحال سے حریت وفد نے پاکستانی خارجہ سیکریٹری کو آگاہ کیا ۔اس کے علاوہ اس میٹنگ میں حریت وفد نے ریاست میںبھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں، گمنام قبروں کی دریافت اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا معاملہ اٹھایا اور پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان معاملات کو عالمی فورموں میں اٹھائے تاکہ بھار ت پر دباو بڑھایا جا سکے ۔ اس علاوہ حریت چیرمین نے پاکستانی خارجہ سیکریٹری پر یہ بات واضح کر دی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے نتیجہ خیز مذاکرات ہونے چاہیں اور کسی بھی مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شرکت کے بغیر اس دیرینہ مسئلہ کو حل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ میرواعظ نے پاکستانی خارجہ سیکریٹری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ جاری مذاکرات میں کشمیر کو بنیادی مدعا بنانے کی کوشش کریں تاکہ اس مسئلے پر کوئی پیش رفت یقینی بنائی جا سکے اور اس کے علاوہ مذاکرات میں کشمیریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پردباو بڑھائیں کیونکہ کشمیر یوں کی شرکت کے بناء کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کا قابل قبول حل نہیں نکل سکتا ہے ۔ تاہم پاکستانی خارجہ سیکریٹری نے حریت قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی پر کاربند ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق ہو ۔ معلوم ہو اہے کہ حریت قیادت کو یہ بھی یقین دلایا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ ے گا ۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے حریت کانفرنس لیڈر شبیر احمد شاہ نے کشمیر نیو ز سروس کو بتایا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور پاکستانی خارجہ سیکریٹری نے حریت قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔دریں اثناء حریت کانفرنس نے گلمرگ میں پیش آئے واقعے کو بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیتے ہوئے اس کی شدی الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar