ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیاں | مقامی خبریں | ہوم

ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیاں

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

گ حریت ملوث ملازمین کی لسٹ منظر عام پر لائے گی،انتخابی بائیکاٹ مہم کو عوامی تحریک بنانے کا اعلان

سرینگر//گ حریت کے چیرمین سید علی گیلانی نے کل اعلان کیاکہ ووٹر لسٹوں کی دھاندلیوں میںملوث ملازمین کی لسٹ حریت کانفرنس عنقریب منظر عام پر لائیگی ۔ساتھ ہی انہوںنے کہا کہ انتخابی بائیکاٹ مہم عوامی تحریک کے طرز پر چلائی جائیگی اور ہند نواز لیڈران کے عزائم کو خاک میںملا دیا جائیگا ۔ وارپورہ سوپور میں کل ایک تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ یہ قوم ہر دن کے ساتھ قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرتی جا رہی ہے اور اس قوم کو اب کوئی بھی جماعت یا لیڈر بہکا نہیں سکے گا ۔انہوںنے اعلان کیا کہ انتخابی بائیکاٹ مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہیگی اور اس کو شرائن بورڈ اراضی کی منتقلی پر شروع کی گئی عوامی تحریک کے طرز پر چلا یا جائیگا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس میںکوئی فرق نہیں اور یہ سبھی پارٹیاں کشمیریوںکا بھارت کی دائمی غلامی کے پنچرے میں قید کرنا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک کو نئی جہت دینے کیلئے حریت کانفرنس بستی بستی جا کر عوامی بیداری مہم چلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کاررڈ کے ملٹی پرپز بناکر شہری حقوق کے ساتھ جوڑنا ایک استعماری حربہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں ان پر حملہ بھائی چارے کی روایات اور تحریک آزادی کے خلاف ایک سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر غیر ریاستی باشندوں کا اندراج کیا گیا ہے اور بھارت کشمیر میںآبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے ایک طویل مدتی منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ کانگریس والے ہی ہیںجنہوں نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کو شیشے میںاتار کر غداری کرنے پر آماد ہ کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنی قوم دشمنی میں اس وقت اضافہ کیا جب اس نے ٩٦ میں الیکشن ڈرامے میںحصہ دار بننے کا فیصلہ لیا ۔گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی بھی اب پوری طرح ایکسپوز ہو چکی ہے اور یہ جو بھی نعرے بلند کرتی ہے دلی والوں کی ایماء اور اشارے پر کرتی ہے ۔اس پارٹی کا منشور براہ راست دلی سے تشکیل پاتا ہے اور یہ ان کے ہی ایجنڈے پر کام کرتی ہے ۔اس لئے وقت آگیا ہے کہ کشمیری قوم تمام بھارت نوازوں کو یکسر مسترد کردے۔انہوںنے کہا کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں اور گلمرگ حملہ ہماری روایات کے ساتھ ساتھ ہماری تحریک آزادی کیخلاف بھی ایک سازش ہے ۔ ووٹر لسٹوں میں دھاندلیوںپر تبصرہ کرتے ہوئے حریت چیرمین نے کہا کہ اس میںملوث ملازمین کی ایک لسٹ ترتیب دی جارہی ہے جس کو عنقریب ہی منظر عام پر لایا جائیگا ۔

بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar