ڈاکٹر فاروق یا عمر عبداللہ میرے مقابلے میں آجائیں | مقامی خبریں | ہوم

ڈاکٹر فاروق یا عمر عبداللہ میرے مقابلے میں آجائیں

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font
''

ریاستی عوام پر انتخابات مسلط کئے گئے :دلاور میر

سرینگر// فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ میںدم ہے تو میرے مدمقابل الیکشن لڑکر اپنی جیت درج کرکے دکھائیں۔ نیشنل کانفرنس نے ریاستی عوام پر زبردستی انتخابات مسلط کرائے جس کا خمیازہ اسے ہار کی صورت میں اُٹھانا پڑے گا''۔ ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور حلقہ انتخاب رفیع آباد کے امیدوار محمد دلاور میر نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں اس وقت حالات کو دیکھتے ہوئے انتخابات منعقد کرانے کیلئے وقت موزون نہیں تھا تاہم نیشنل کانفرنس نے جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو الیکشن کا اعلان کرانے کیلئے مجبور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام ابھی انتخابات کیلئے تیار نہیں تھے تاہم نیشنل کانفرنس نے عوام پر زبردستی انتخابات مسلط کرائے۔ میر نے کہا کہ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ ''انتخابات ہر صورت میں ہونے چاہئے اگر چہ 2فیصد ووٹ ہی پڑیں''۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی اس جلد بازی کے بعد الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے سلسلے میں پی ڈی پی کی سیاسی معاملات سے متعلق کمیٹی کی 5میٹنگیں منعقد ہوئیں جن میں کافی غور وخوض کے بعد الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ڈی پی ایسا نہیں کرتی تو نیشنل کانفرنس کیلئے راستہ ہموار ہوجاتا اس لئے پارٹی نے اس چلینج کو قبول کرتے ہوئے لوگوں کے وسیع تر مفادات کی خاطر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔محمد دلاور میر کا کہنا تھا کہ عوامی احتجاجی لہر کے دوران 65کے قریب انسانی جانیں تلف ہوئی اور سینکڑوں کی تعداد میںلوگ زخمی ہوئے اور اس صورتحال میں لوگوں کے دلوں پر لگے زخموں پر مرہم لگانے کی ضرورت تھی لیکن ان حالات میں بھی نیشنل کانفرنس نے اقتدار کے تئیں اپنی بھوک کو مٹانے کے لئے انتخابات منعقد کرانے کی بھر پور وکالت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جبکہ اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے تو میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور صدر عمرعبداللہ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ حلقہ انتخاب رفیع آباد میں میرے خلاف انتخابات لڑکر جیت درج کریں۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق و مسٹر عمر عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر باپ بیٹے میں سے کوئی ایک رفیع آباد میں نامزدگی کاغذات داخل کرنے کے لئے تیار ہوجاتا ہے تو میں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے بذات خود گذارش کروں گا کہ اس حلقے میں نامزدگی کاغذات داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
 ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے گذشتہ انتخابات میں 16نشستوں پر جیت درج کرکے تین سال تک جو حکومت سازی کی وہ سب کے سامنے عیاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ریاست میں امن و امان اور تعمیر و ترقی کی بنیاد ڈالی لیکن پارٹی کا مشن ابھی پورہ نہیں ہوا ہے اور اس مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اسمبلی انتخابات میں ہمیں لوگوں کے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرپی ڈی پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ مسئلہ کشمیر کو پائیدار بنیادوں پر حل کرانے ، بے روزگاری کے خاتمے ، اور ریاستی عوام کو عزت کے ساتھ امن فراہم کرنے کے لئے جٹ جائے گی۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar