کئی لیڈروں کے کاغذات نامزدگی داخل
سرینگر// جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ کے سربراہ غلام حسن میر نے کل حلقہ انتخاب گلمرگ ، نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر مصطفی کمال نے اسی حلقے ، پی ڈی ایف کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے بڈگام ،نیشنل کانفرنس کے محمد شفیع اوڑی نے اوڑی جبکہ پی ڈی پی کے بشارت بخاری نے حلقہ انتخاب سنگرامہ سے کل کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ تفصیلات کے مطابق چوتھے مرحلے کے انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور کل جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ کے سربراہ غلام حسن میر نے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔واضح رہے کہ گلمرگ میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے ڈاکٹر مصطفی کمال کو میدان میں اتار ا گیا ہے اور غلام حسن میر اور کمال کے مابین زبردست ٹکر متوقع ہے ۔ کیونکہ پچھلے انتخابات کے دوران غلام حسن میر نے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر انتخابات جیتے تھے جس کے بعد انہوںنے پارٹی سے بغاوت کی اور اب وہ نئی پارٹی بنا کر میدان میں اترے ہیں ۔ ادھر پی ڈی ایف کے سربراہ حکیم محمد یاسین جو کہ خانصاحب بڈگام اور بڈگام حلقہ انتخاب سے چنائو لڑ رہے ہیں نے آج بڈگام حلقہ میں کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ اس موقعے پر انہیں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ساتھ تھی۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات اور احساسات کو مد نظر رکھنا ہوگا ۔ نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر مصطفی کمال نے کل گلمرگ حلقہ انتخاب کیلئے نامزدگی کاغذات داخل ہوئے ۔دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر محمد شفیع اوڑی نے بھی کل حلقہ انتخاب اوڑی سے بحیثیت امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ادھر پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ بشارت بخاری نے کل ہی حلقہ انتخاب سنگرامہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے اور اس موقعہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنے کے بعد کریری کے آستان میں حاضری دی جہاں ان کی دستار بندی کی گئی ۔
اس مضمون کو رتٹ کریں



del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں