کانگرس اور این سی نے راجوری اور پونچھ کا استحصال کیا: پی ڈی پی
میر شاہد سلیم
جموں// نیشنل کانفرنس اور کانگرس پارٹی نے راجوری اور پونچھ اضلاع پر مشتمل پیر پنچال خطے کو تعمیر و ترقی کے محاذ پر نظر انداز کر تے ہوئے یہاں کے عوام کو پسماندگی اور پچھڑے پن کے حالات میں رہنے پر مجبور کیا ہے۔سرنکوٹ، مینڈھر اور حویلی پونچھ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکڑیٹری اور ایم ایل سی مرتضیٰ خان نے کہا کہ 2002میں بر سرِ اقتدار آنے کے فوراً بعد مفتی محمدسعید نے راجوری پونچھ کی تعمیر ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کئی تاریخ ساز اقدامات اٹھاکر خطے کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کی تھی۔ مرتضیٰ خان نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی کی سربراہی والی سرکار نے مغل روڈ کی تعمیر اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے قیام سمیت کئی ایسے اقدمات کئے جن سے خطے میں تعمیر ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری نے کانگرس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے خطے کی تعمیر ترقی کو لے کر کبھی بھی سنجیدگی اور اخلاص کا مظاہرہ نہیں کیاانہوں نے سابق وزیرِ اعلیٰ غلام نبی آزاد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے2005 اقتدار سنبھالنے کے بعد راجوری پونچھ اضلاع میںمفتی محمد سعید کی جانب سے شروع کئے گئے کئی ترقیاتی منصوبوں کو رقومات مہیّا کروانا بند کر دیا جس کی وجہ سے ایسے کئی اہم ترقیاتی منصوبے جنہیںتین چار برس میں مکمل کیا جانا تھا ابھی تک ادھورے پڑے ہوئے ہیں۔مرتضیٰ خان نے اس سلسلے میں تھنہ منڈی شاہدرہ شریف روڈ، مغل روڈ، اور بفلیاز سرنکوٹ اور مینڈھر کی ڈولپمنٹ اتھارٹیز کا بطور خاص ذکر کیا ۔انہوں نے کہا تھنہ منڈی شاہدرہ شریف روڈ کو کشادہ کرنے کے احکامات 2002میں مفتی محمد سعید نے دئے تھے ۔لیکن 2005میں غلام نبی آزاد کی جانب سے مسندِ اقتدار سنبھالنے کے بعد اس اہم منصوبے کے لئے مختص رقومات جموں اور ڈوڈہ میں چل رہے منصوبوں پر خرچکی گئیں۔ جس کے نتیجے میں ساڑھے پانچ برس گزرنے کے بعد بھی اس سڑک کی کشادگی کا کام مکمل نہیں کیا جا سکا۔مرتضیٰ خان نے کہا کہ یہی حال خطہ میں قائم مختلف ترقیاتی اتھارٹیز کا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ریاست کے دوسرے سیاحتی مقامات کی تعمیر ترقی کیلئے قائم کی گئی ڈولپمنٹ اتھارٹیز نے کافی حد تک بنیادی ڈھانچہ تعمیر کر لیا ہے۔پی ڈی پی لیڈر نے نیشنل کانفرنس کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ اپنے حقیر مفادات کیلئے راجوری اور پونچھ کے سادہ لوح عوام کو ذات برادری کے نام پر تقسیم کیا ہے۔
اس مضمون کو رتٹ کریں



del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں