وادی میں سردی کی شدید لہر، بالائی علاقوں میں برفباری | مقامی خبریں | ہوم

وادی میں سردی کی شدید لہر، بالائی علاقوں میں برفباری

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

سرینگر//     وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے پوری وادی میں سردی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ 5ستمبر کے روز گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں پر موسم کی پہلی برفباری کے بعد سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب شمالی اور جنوبی کشمیر کے متعدد بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔گلمرگ میں افروٹ کے ساتھ عالی پتھری اور پوشہ پتھری کے علاوہ کرناہ کپوارہ کے سادھنا ٹاپ اور زیڈ گلی میں 2سے 5انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کرناہ سے کے این ایس کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اگر چہ کپوارہ ٹنگڈار شاہراہ پر ہلکی برفباری ہوئی تاہم شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر کھلی ہے۔ نمائندے کے مطابق کرناہ کے پہاڑی سلسلوںمیں تازہ برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور آج لوگوں نے صبح سے ہی گرم ملبوسات پہن رکھے تھے۔ ادھر جنوبی کشمیر میں پہلگام کے بالائی علاقوں ، امرناتھ گھپا کے آس پاس ، مہاگنس ٹاپ جبکہ سونہ مرگ میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ سرینگر شہر کے علاوہ وادی کے دیگر قصبہ جات میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم میں اچانک اس غیر معمولی تبدیلی سے وادی کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پوری وادی میں سردی کی سخت لہر دوڑ گئی ہے جسکے نتیجے میں سرینگر میں بھی آج لوگوں کو گرم کپڑوں میں ملبوس دیکھاگیا۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar