روزنامہ اطلاعات سرینگر كشمیر: نہتے لوگوں کاخون معاف نہیں کیا جائے گا، مشتاق زرگر نہتے لوگوں کاخون معاف نہیں کیا جائے گا، مشتاق زرگر ================================================================================ izhar haq on 2008 , 08 September سرینگر// العمر مجاہدین کے ایک بیان کے مطابق تنظیم کا ہنگامی اجلاس ضلع ڈوڈہ میں تنظیم کے کمانڈر ان چیف مشتاق احمد زرگر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ریاست کے تمام ضلع کمانڈروں نے شرکت کی۔ بیان کے مطابق اجلاس میں حال ہی میں ہندو سمیتی کے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں مسلمانوں پر حملے اوران کی املاک کو نقصان پہنچانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مشتا ق احمد زرگر نے کہاہے کہ مسلمانوں پرتشدد ڈھانے والوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کانفاذ نہ کرکے حکومت ہند اور قانون نافذ کرنے والوں نے یہ ثابت کردیا کہ یہ سب حکومت ہند کی ہی چال ہے ۔ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کو چاہئے کہ وہ کشمیر کے ہوں یا ہندوستان کے کسی ریاست کے ، معصوم اور نہتے لوگوں کا خون کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں مشتاق احمد زرگر نے عوام الناس کے صبر واستقلال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی بھاری تعداد کا جلسے جلوسوں میں شریک ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام آزادی چاہتے ہیںچاہئے وہ کتنا بھی ظلم کرے ، وہ اپنے حق کیلئے لڑیں گے۔ بیان کے مطابق اجلاس کے آخر میں شہید اقبال زرگر کی برسی پر ان کے ساتھ ساتھ ہفتہ رفتہ کے شہداء اور نوہٹہ کے جاوید احمد کو زبردست الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیاگیا۔