نوہٹہ واردات پر پولیس ترجمان کا اظہار افسوس | مقامی خبریں | ہوم

نوہٹہ واردات پر پولیس ترجمان کا اظہار افسوس

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

کہامظاہرین نے پولیس تھانے پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا

سرینگر//             پولیس نے سنیچر کے روز پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں مظاہروں کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے انتہائی حد تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ نوہٹہ میں مشتعل نوجوانوں کوتتر بتر کرنے میں صبر و تحمل برتے جانے کے باوجود پولیس کو ربڑ کے شیل چلانے پڑے ۔ترجمان نے کہا کہ یہ کاروائی اس وقت نا گزیر بن گئی جب مشتعل ہجوم نے نوہٹہ پولیس تھانے پر دعویٰ بولنے کی کوشش کی اور تھانے کی عمارت کی طرف پیٹرول بم پھینکے جس کے نتیجہ میں پولیس کو کاروائی کرنا پڑی۔ترجمان نے ان اخباری رپورٹوں کو مسترد کر دیا کہ نوہٹہ میں مارے گئے نوجوان کو انتہائی نزدیکی سے نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کو ئی صداقت نہیں ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سرینگر میں باقی جگہوں پر مظاہرین کے ساتھ نمٹنے میں پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی جگہ سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ترجمان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن و قانون بحال رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar