ظلم و ستم سے تحریک کونہیں دبایاجاسکتا:میرواعظ | مقامی خبریں | ہوم

ظلم و ستم سے تحریک کونہیں دبایاجاسکتا:میرواعظ

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

سرینگر     حریت کانفرنس(ع) کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے حالیہ احتجاج میں حصہ لینے والے لوگوں کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑپر تشویش کا اظہار کیاہے۔میرواعظ نے کہا ہے کہ وادی کے طول وعرض میں پولیس اور فورسز کی طرف سے شروع کئے گئے گرفتاریوں کے وسیع سلسلے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے پوری وادی میں خوف وہراس کا بازار گرم کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فورسز کی زیادتیاں اپنے عروج پر ہیں لیکن اس طرح کے حربوں سے بقول ان کے تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ میرواعظ کا کہناتھا کہ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنا ، گاڑیوں کے شیشے چکنا چور کرنا ، جلسے جلوسوں پر طاقت کا استعمال اور نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ باعث تشویش ہے اور یہ تمام حربے صرف اور صرف تحریک کو دبانے کیلئے آزمائے جارہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وادی کے غیور عوام اس سے پہلے بھی اس طرح کے ظلم وستم کی صورتحال کا مقابلہ کرچکے ہیں اور مستقبل میں بھی اس تحریک کو تھمنے نہیں دیں گے۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar