یتیم فاؤنڈیشن کی طرف سے 93کنبوں میں اشیاء ضروریہ تقسیم | مقامی خبریں | ہوم

یتیم فاؤنڈیشن کی طرف سے 93کنبوں میں اشیاء ضروریہ تقسیم

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

سرینگر// جموں و کشمیر یتیم فاونڈیشن یونٹ کشتواڑ نے رمضان المبارک کے سلسلے میں 93 کنبُوں سے وابستہ بیوائوں ، یتیموں اور بے سہارا افراد میں غذائی اجناس اور دیگر اشاء خوردنی تقسیم کر دی ہے۔ ایک مقامی نیوزایجنسی نیوز ٹوڈے کو جموں و کشمیر یتیم فاونڈیشن یونٹ کشتواڑ کے صدر عبدالحمید کمل نے بتایا کہ یہ خصوصی کوٹا رمضان المبارک میں اس لئے تقسیم کرنا پڑا تاکہ اُنگی پاڑر میں آ گ کی بھیانک واردات سے بُری طرح متاثر لوگ بھی رمضان المبارک میں روزوں کا فرض نبھا سکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاونڈیشن غریب بچوں کی تعلیم و تربیت، بیماروں اور مریضوں کے علاج و معالجہ اور ہیلپ سلیف گروپوں کی تشکیل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن دیپ ہسپتال امرتسر کے اشتراک سے فاونڈیشن نے سہ روزہ تربیت کیمپ کا بھی انتظام کیا تھا اور اسی ہسپتال کے تعاون سے فاونڈیشن نے 8 سالہ فہمیدہ بانو کا بھی کامیاب آپریشن کر لیا۔ صدر موصوف نے کہا کہ یتیم فاونڈیشن فلاحی سر گرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے عوام کو بھی اپنا بھر پور تعاون پیش رکھنا چاہیے۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar