روزنامہ اطلاعات سرینگر كشمیر: 450 میگاواٹ بغلیار پروجیکٹ اگلے ماہ چالو ہونے کی اُمید 450 میگاواٹ بغلیار پروجیکٹ اگلے ماہ چالو ہونے کی اُمید ================================================================================ izhar haq on 2008 , 08 September سرینگر //مرکزی حکومت نے اگلے ماہ چالو ہونے والے 450 میگاواٹ بغلیار پن بجلی پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے 670 کروڑ روپے کی بلا شرح سود قرضہ منظور کیا ہے ۔ یہ سفارش پلاننگ کمیشن آف انڈیا کی طرف سے کی گئی تھی جسے مرکزی وزارت خزانہ نے منظور کیا ۔ گورنر این این ووہرا نے مرکزی سرکار کی طرف سے اس بڑے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مالی امداد دینے کو سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اس پہلے بڑے پروجیکٹ سے ریاست کی توانائی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ مالی راحت بھی ملے گی ۔ مرکزی وزارت خزانہ کی طرف سے 670 کروڑ روپے کے لون کے علاوہ ریاستی پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن مختلف مالی اداروں سے بقایا 530 کروڑ روپے کے قرضے حاصل کر رہی ہے جس سے پروجیکٹ کے اضافی اخراجات پورے کئے جا سکیں ۔ پروجیکٹ ابتدائی طور پر 4000 کروڑ روپے کی لاگت سے جون 2006 میں مکمل ہونا تھا لیکن 2005 میں سیلاب کی وجہ سے پروجیکٹ کی سرنگوں کو زبردست نقصان ہوا جس سے اس کی لاگت 4000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 5200 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔ مرکزی حکومت نے وزیر اعظم تعمیر نو پروگرام کے تحت پہلے بھی بغلیار پروجیکٹ کیلئے سپیشل پلان اسیسٹینس کے تحت 630 کروڑ روپے فراہم کئے تھے ۔