معصوم نوجوانوں کو عوامی تحریک چلانے پر قید کیا گیا | مقامی خبریں | ہوم

معصوم نوجوانوں کو عوامی تحریک چلانے پر قید کیا گیا

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

گرفتارشدگان کی فہرست منظر عام پرلائی جائے گی :حریت کانفرنس

سرینگر//      حریت کانفرنس (گ) نے حالیہ عوامی مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے 65نوجوانوں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرست عنقریب مرتب کی جائے گی۔حریت کانفرنس (گ) کے ایک بیان کے مطابق حالیہ عوامی تحریک کے دوران حکومت نے اپنی ظالمانہ کاروائیوں کے تحت حریت لیڈران کے علاوہ سینکڑوں معصوم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گرفتار شدہ نوجوانوں کے بارے میں ابھی تک ان کے لواحقین کو کوئی جانکاری نہیں ہے ۔ترجمان کے مطابق حریت کانفرنس کے دفتر پر ابھی تک جو گرفتار شدہ افراد کی لسٹ پہنچ چکی ہے اس کو ہم اخبارات کے ذریعے عوام تک پہنچائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ابھی بہت سے افراد ایسے ہیں جن کے نام ہمارے پاس موجود نہیں ہیں اس لئے ہم عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ ان کے پاس اگر اس حوالے سے کوئی بھی جانکاری ہو تو وہ بذریعہ ٹیلی فون دفتر ھٰذا کو مطلع کریں یا کسی بھی حریت ذمہ دار کے ساتھ اس حوالے سے رابطہ کریں۔واضح رہے حریت کی طرف سے گرفتار شد گان کی جو پہلی فہرست جاری کی گئی ہے اس میں پارٹی کے تقریباً تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔فہرست میں گرفتار شدہ گان کے نام ،ولدیت اور مکمل پتہ بھی درج ہے جو آج جاری کئے گئے بیان کے ساتھ مشتہر کی گئی ہے۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar