کشتواڑ میں حادثہ2خواتین سمیت 9ازجان،24زخمی | مقامی خبریں | ہوم

کشتواڑ میں حادثہ2خواتین سمیت 9ازجان،24زخمی

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

سرینگر// کشتواڑ میں ایک المناک سڑک حادثے کے دوران ایک مسافر بس دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت9 مسافر ہلاک اور24زخمی ہوگئے۔مرنے والوں کی تعداد میںاضافے کا امکان ہے کیونکہ حادثے کے بعد 16افراد لا پتہ بتائے جا رہے ہیں۔یہ دلدوز حادثہ کل بعد دوپہر کشتواڑ اور ٹھاٹھری کے درمیان کولگاڈ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب کشتواڑ سے ٹھاٹھری جا رہی مسافر بس زیر نمبرJK06-760ایک موڑ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک کے کنارے سے لڑھک گئے اور کئی سو فٹ نیچے دریائے چناب میںجاگری۔ حا دثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور فوج کے ہمراہ بچائو کاروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال لے جانے کا آغاز کیا۔مقامی خبررساں ادارے کے این ایس کے مطابق اس حادثے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور ا س میں سوار 9افراد کے موقعے پر ہی موت واقع ہوئی۔حادثے میں مرنے والوں کے نام محمد اسماعیل ولد فضل الدین ساکن دراب شالہ ،بشیر احمد ولد عبد الستار امر پورہ،مظفر احمد موچی ولد محمد رجب ٹھاٹھری،نیلما دیوی ساکن بالا ،تارا چند ساکن سیور،گریم لنکھ ولد بھنسی رام ساکن سلوڈے،شہنازہ بیگم کشتواڑ اور سبھاش کمار ساکنان سرور کے بطور معلوم ہوئے ہیں۔حادثے میں 24افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ 16افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے دریا میں ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کی چیخ و پکار سے قیامت کا سماں بپا ہوگیا اور ہر طرف صف ماتم بچھ گئی۔آخری اطلاع ملنے تک وہاں بچائو کاروائیاں جاری تھیں اور دریا میں ممکنہ طور پر ڈوبنے والے مسافروں کو تلاش کرنے کیلئے فوج کے ماہر غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔گ حریت کے چیرمین سید علی گیلانی نے اس حادثے پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar