نقدي اورزیورات اڑالینے والا گھریلو نوکرگرفتار | مقامی خبریں | ہوم

نقدي اورزیورات اڑالینے والا گھریلو نوکرگرفتار

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

سرینگر// سرینگر پولیس نے باغات برزلہ میں اپنے مالک کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑانے والے ایک گھریلو نوکر کو ڈرامائی کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے مال مسروقہ بر آمد کیا۔اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر سید افہاد المجتبیٰ نے ایس پی آفس رامباغ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 18اگست 2008کو عبد الرشید سورماولد حاجی محمد رمضان ساکن اسرار کالونی برزلہ باغات نے پولیس تھانہ صدر میں یہ شکایت درج کی کہ اس کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی کے علاوہ سونے کے زیورات چوری ہو گئے ہیں جن کی مالیت قریب اڑھائی لاکھ روپے ہے۔انہوںنے کہا کہ مذکورہ شہری نے چوری کے حوالے سے اپنے گھریلو نوکر پر شک ظاہر کیا جس کے بعد پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر زیر نمبر148/08زیر دفعہ 381آر پی سی کے تحت کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کی۔انہوںنے کہا کہ چھان بین کے دوران یہ معلوم ہوا کہ عبد الرشید کا گھریلو نوکر منظور احمد فمدہ ساکن کائو ہار چندوسہ بارہمولہ چوری کی واردات کے بعد رو پوش ہے۔ایس ایس پی کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کیلئے صدر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور اس ٹیم نے چندوسہ میں منظور احمد کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ شروع کی۔مقامی خبررساںا دارے کے این ایس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران منظور احمد نے اپنے مالک کے گھر میں نقب لگانے کا اعتراف کیا جس کے بعد اس کی نشاندہی پر چوری کی گئی رقم اور سونے کے زیورات بر آمد کئے گئے جن میں ایک ہار،4کڑے،3قیمتی گھڑیاں اور جھمکے وغیرہ شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ منظو ر احمد کو لاک اپ میں بند کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔سید افہاد المجتبیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں نوکر رکھتے وقت اس کے بارے میں مکمل چھان بین کریں اور نزدیکی پولیس تھانے کو اطلاع دیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ حبہ کدل سے لاپتہ ہونے والے کمسن مہران کے کیس کی تحقیقات عدالتی احکامات کے مطابق کرائم برانچ کر رہی ہے اور اس ضمن میں متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ٹی آر سی کے نزدیک اے ٹی ایم سے رقم اڑانے کی واردات کے بارے میں انہوںنے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور اس میں بنک ملازمین کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar