مینڈھر میںملازمین تنخواہ سے محروم | مقامی خبریں | ہوم

مینڈھر میںملازمین تنخواہ سے محروم

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

 ایمپلایئز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں غم وغصے کا اظہار

 سرینگر//    مینڈھر میں کل مختلف سرکاری محکموں کی نمائندہ تنظیم ایمپلایئز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس بُلایا گیا جسکی صدارت ماسٹر عبدالحی نے کی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اس بات پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ قصبے میں تعینات بیشترسرکاری ملازمین نامعلوم وجوہات کی بنا پر تنخواہ سے محروم رکھے گئے ہیں۔ جسکے نتیجے میں سینکڑوں گھرانوں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے۔ حد تو یہ ہے ماہِ مبارک کی آمد کے باوجود ملازمین کی تنخواہ واگذا نہیں کہ گئی۔ ایکشن کمیٹی نے تحصیل انتظامیہ کو مُتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملازمین کی تنخواہ جلد از جلد واگذار نہیں کی گئی، تو وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ماسڑ عبدالحی کے مطابق قصبے میں اشیائیہ ضروریہ بالخصوص چاول۔ کھانڈ اور مٹی کے تیل کی زبردست قلت ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں پچھلے دو مہینوں سے سرکاری راشن گھاٹ خالی پڑے ہیں۔ لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ میٹنگ کے دوران نئی کاڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گی۔ جسکے چیرمین عبدالمجید خان نامزد کئے گئے ہیں۔ جبکہ صدر محمد منور حسین خان بنائے گئے ہیں ،اس میٹنگ میں ملازمین کی بھاری تعداد نے حصہ لیا۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar