پلوامہ میں افطار پر فائرنگ
سی آر پی اہلکار ہلاک، دو شہری ذخمی
اطلاعات نیوز سروس
سرینگر// لیتر پلوامہ میں کل شام نامعلوم مسلح شخص نے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو نزدیک سے گولی مار کر ہلاک کردیا جس کے ردعمل میں سی آر پی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے کم از کم دو نوجوانوںکو زخمی کردیا جبکہ کئی دکانوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔پولیس کے مطابق سی آر پی ایف کی 182ویں بٹالین کا ایک مسلمان اہلکار شیخ کامران ساکنہ مہاراشٹر، افطار کے قریب سودا سلف لانے کیلئے مقامی بازار کی جانب جارہا تھا جس دوران اسے ایک فرن پوش مسلح شخص نے راستے میں روک لیا اور نزدیک سے اس پر خودکار پتھیار سے کئی گولیاں چلائیں۔ گولیاں لگنے سے مذکورہ اہلکار خون میں لت پت ہوگیا اور موقعے پر ہی دم توڑ بیٹھا۔ پولیس کے مطابق اہلکار مذکورہ روزہ دار تھا اور افطاری کیلئے سوداسلف لانے کیلئے بازار کی جانب جارہا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اہلکارکی ہلاکت کے فوراًبعد لیتر کیمپ سے درجنوںاہلکار انتہائی خشم میں باہر آگئے اور اندھادھند گولیاں چلائیں جس سے کم از کم دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت مشتاق احمد میر اور عمران احمد لون ساکن بجبہاڑہ کے طور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مشتعل اہلکاروں نے دکانوںکی توڑ پھوڑ کی تاہم بعد میں پولیس کی مداخلت کے بعد مشتعل اہلکار دوبارہ اپنے کیمپ میں چلے گئے۔ اس واقعے کے بعد لیتر اور مضافاتی دیہات میں سراسیمگی کی لہر پھیل گئی۔
اس مضمون کو رتٹ کریں



del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں