کارڈنیشن کمیٹی کی بان کی مون سے اپیل | مقامی خبریں | ہوم

کارڈنیشن کمیٹی کی بان کی مون سے اپیل

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

سرینگر// کارڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان مسرت عالم بٹ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری قیادت اور عوام دونوں کو بچانے کیلئے اپنا رول اداکریں۔مقامی خبررساں ادارے کشمیرنیوزسروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کارڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر بین الاقوامی برادی تک یہ بات پہنچانا چاہتے ہیں کہ بھارت نے بھاری تعداد میں فوج کے ذریعے کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور یہ محاصرہ بقول ان کے کشمیری عوام کو ختم کرنے کیلئے کیاگیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم سیکریٹری جنرل تک یہ بات بھی پہنچانا چاہتے ہیں کہ وادی میں انسانیت کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ کشمیری عوام کی سیاسی قیادت کو پہلے ہی غائب کردیاگیا ہے جبکہ بقول ان کے ہمارے بچوں کے دودھ پر پابندی ہے، ہماری حاملہ خواتین کی نگہداشت پر پہرے ہیں اور ضرورریات زندگی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو شدید پریشانیوں میں مبتلا کردیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ اقوام عالم اور ان انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نازک صورتحال میں کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آئیں اور اقوام متحدہ بالخصوص کشمیر کے حوالے سے بھارت پر دبائو ڈالیں تاکہ وہ دیرینہ مسئلے کا کشمیریوں کے خواہشات کے عین مطابق حل نکالنے پر مجبور ہو۔ کارڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان نے دی گئی پرامن احتجاجی کال پر لوگوں کے ردعمل کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کمیٹی کے آئندہ پروگراموں پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام برقرار رہے گا اور عوام کو صبروتحمل سے کام لینا ہوگا۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar