غریبوں کی سنو
مکرمی
یہ فطری عمل ہے کہ جب بھی گرمی کا زور بڑھ جاتاہے۔ تو لوگ جن میں غریب اور امیر سب شامل ہوتے ہیں گرمی سے راحت پانے کیلئے باغوں اور پارکوں کی جانب رُخ کر کے تھوڑی سی ہوا خوری اور دل بہلانے کی غرض سے نکل پڑتے ہیں، لیکن عام لوگوں کیلئے ان باغوں اور پارکوں میںجانا محال ہے کیونکہ ان باغوں کی داخلہ فیس حد سے زیادہ مقرر کی گئی ہے۔ جو کہ عام انسان کی برداشت سے باہر ہے۔ میرے خیال کے مطابق متعلقہ محکمہ کو چاہئے کہ ان باغوں اور پارکوں کے داخلہ فیس میں کمی کی جائے تاکہ عام انسان با آسانی ان باغوں اور پاکوں میںجاسکیں ورنہ یہ عام لوگوں کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے۔
مشتاق احمد جانباز سرینگر
اس مضمون کو رتٹ کریں



del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں