اخبارات پر بلااعلان پابندی | important | ہوم

اخبارات پر بلااعلان پابندی

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font
image


اطلاعات شائع نہیں ہورہا ہے
وادی کشمیر میں حکام کی جانب سے لگائے گئے سخت ترین کرفیو کی وجہ سے روزنامہ اطلاعات کی اشاعت  فی الحال بند ہوگئی ہے چنانچہ ہزاروں قارئین کو اپنے پسندیدہ اخبارکی کاپی نہیں مل رہی ہے۔خبروں کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے انٹرنیٹ ایڈیشن دستیاب ہے ۔ ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے گزشتہ دنوں کے دوران اخباری مدیران، رپورٹروں اور ڈیزائنروں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ۔ انہیں یا تو کرفیو پاس اجراء نہیں کئے گئے یا ان اجازت ناموں کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا ۔ کئی مقامات پر صحافیوں کو تشدد ، زبان درازی اور ناروا سلوک کا بھی نشانہ بنایا گیا اور عملی طور حکام نے یہ  بات یقینی بنائی ہے کہ اخبارات اپنی اشاعت بند کریں۔ بین الاقوامی میڈیا تنظیموں سی پی جے اور اے ایف جے نے کشمیر میں میڈیا پر عائد کی گئی قدغنوں کی مذمت کی ہے۔ 
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
5.00
The Daily Etalaat Srinagar