یونیفائڈ کمانڈکا خصوصی اجلاس آج
سرینگر// ریاست میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کے لئے منگلوار یعنی آج ریاستی گورنر این این ووہرا کی صدارت میں یونیفائڈ کمانڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔اس بات کا اعلان ریاست کے چیف سیکریٹری ایس ایس کپوار نے کل شام سول سیکریٹریٹ سرینگر میں عجلت میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا۔
انہوںنے کہاکہ سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ریاست کے گورنر نریندر ناتھ ووہرا کی صدارت میں 22جولائی کو یونیفائڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں تمام معاملوں پر غور و خوض کیا جائے گااور آئندہ کیلئے لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔ مکمل رپورٹ صفحہ 4پر
کپور نے ریاست کے گورنر مسٹر این این ووہراکے حوالے سے مزید کہاکہ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور اس کے لئے قریب قریب سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔چیف سیکریٹری نے کہاکہ انہوںنے پہلے ہی چیف الیکش افسران کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ اور الیکشن شناختی کارڈ کے عمل کو پورا کریں تاکہ انتخابات صاف ستھرے اور پر امن ماحول میں منعقد کئے جا سکیں



del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں