ہندنوازوں کوسید گیلانی کا چیلنج | فرنٹ پیج | ہوم

ہندنوازوں کوسید گیلانی کا چیلنج

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

فوج ہٹائو ' پھر نمائندگی ثابت کرو

 اطلاعات نیوز سروس  سرینگر
19نومبر

 گ حر یت کے چیر مین سید علی گیلا نی نے ا نتخا با ت میں حصہ لینے والے مین اسٹریم جماعتوں کو چلینج کیا ہے کہ اگر کشمیری عوام کے سروں سے فوج کا پہرہ ہٹانے کی صورت میں وہ اپنی ایک فیصد نمائندگی ثابت کرتی ہے تو کوئی بات ہو گی۔
حریت چیرمین نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ'' فوجی محاصروں میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانا انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کو ثابت کرتا ہے''۔انہوںنے  اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے اختتام پر سیاسی جماعتوں کے رد عمل کو خود فریبی اور خوش فہمی قرار دیتے ہوئے ان جماعتوں کو گرد و پیش کی حقیقتوں کے علاوہ اپنے گریبان میں جھانکنے کے بعد ہی منہ کھولنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوںنے انتخابات کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کشمیری عوام کو ہراساں اور پریشان کرنے کے عمل کو اقوام عالم کیلئے چشم کشا ٹھہراتے ہوئے تمام عالمی اداروں سے اس آئینے میں بھارت کا اصلی چہرہ پہچاننے کی اپیل کی ہے جو بقول ان کے بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کے مصداق کشمیر پر اپنا جابرانہ تسلط بر قرار رکھنے کیلئے گذشتہ60برسوں سے دوہرا انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔
گیلانی نے کہا ''انتخابات کو ہر حال یقینی بنانے کی غرض سے مسلمہ جمہوری روایات کی بیخ کنی کرتے ہوئے حکومت نے کشمیری قیادت کو جیلوں میں ٹھونسنے کے علاوہ عوام پر آئے روز کرفیو کا نفاذ کرکے انسانیت کو شرمسار کیا''۔اپنے بیان میں گیلانی نے انتخابات کے پہلے مرحلے پر مزاحمت کرنے والے جوانوں کے عزم واستقلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عوام کا یہی عزم و استقلال بھارت کو کشمیر چھوڑنے پر مجبور کر دے گا۔انہوںنے اگلے مرحلوں کے انتخابات پر کارڈی نیشن کمیٹی کے مشتہر شدہ پروگراموں پر سختی سے کار بند رہنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ انتخابی عمل میں شریک سیاسی سودا گری کی دکان بھی ان کی عزم و استقلال کی تاب نہ لا کر بالآخر ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گی۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar