موضوع بدل گئے | فرنٹ پیج | ہوم

موضوع بدل گئے

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

 میرواعظ کاپاسپور ٹ کی عدم اجرائی اور تحریک حریت کاہندو دہشت گردی  پر بیان  

اطلاعات نیوز سروس  سرینگر
ع حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو 24نومبر کو لندن میں کشمیر کے معاملے پرمنعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم ان کے پاسپورٹ کی معیاد میں توسیع نہ کئے جانے کے سبب کانفرنس میں ان کی شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو ایشیاء سلامتی پروگرام کے سربراہ الیگزنڈر نیل کی طرف سے ایک دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس میں میر واعظ کو لندن میں24نومبر کے روز منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس ''رائیل یونائیٹیڈ سروسز انسٹی چیوٹ فار ڈیفنس اینڈ سیکورٹی اسٹیڈیز ''کے اہتمام سے منعقد کی جا رہی ہے جس میں شرکت کرنے والے مندو بین ''Unfolding instability in Kashmir-A blind spot in regional security''کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔کانفرنس میں جموں وکشمیر کے موجودہ حالات،مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کے قیام پر تبادلہ خیال ہو گااور اس بات کا جائزہ بھی لیا جائے گا کہ ظلم و تشدد کو کم کرنے اور خطے میں امن و سلامتی کو بحال کرنے کیلئے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں حریت کی طرف سے موصولہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کے پاسپورٹ کے معیاد میں توسیع نہیں کی گئی ہے جبکہ ان کی والدہ نے بھی کافی عرصہ پہلے پاسپورٹ کی معیاد بڑھانے کیلئے درخواست دی ہے اور جملہ لوازمات بھی پورے کئے ہیں تاہم ابھی تک ان کے پاسپورٹ کی توسیع عمل میں نہیں لائی گئی ۔بیان کے مطابق اس حوالے سے دونوں کے پاسپورٹ کے اجراء کیلئے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو لیگل نوٹس جاری کی گئی ہے ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حریت چیرمین کی اہلیہ کے ویزا کی مدت میں اضافہ نہ کرنے کے معاملے پر پہلے ہی قانونی کارروائی کی گئی ہے اور کیس اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔چنانچہ اس صورتحال کے تناظر میں جب میر واعظ کے پاسپورٹ کی معیاد میں توسیع نہیں کی جا رہی ہے،ان کی لندن کانفرنس میں شرکت ممکن نظر نہیں آ رہی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کے پاسپورٹ کی مدت میں توسیع نہ کرنے سے وہ گذشتہ کچھ عرصے سے غیر ملکی دوروں پر روانہ نہیں ہو سکے ہیں۔
تحریک حریت کشمیر نے بھارت میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد اندھادھند انداز سے مسلمانوںکو مؤرد الزام ٹھہرانے کے رجحان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں جب بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آتا ہے تو اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ تمام ایجنسیاں مسلمانوں کو ان واقعات کا ذمہ دار قرار دینے میںاور پولیس معصوم مسلم نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردیتی ہے اور تعذیب خانوں میں انہیں ذہنی اور جسمانی ٹارچر کا شکار بنایا جاتا ہے ۔سمجھوتہ ایکسپرس کاد ھماکہ ہو یا مالیگائوں کے دھماکے ہوں ،کچھ دن پہلے تک گلے پھاڑ پھاڑ کرکہا جاتا تھا کہ ان دھماکوں میں مسلمان اور خاصکر ایک طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس موومنٹ آف انڈیا ملوث ہے مگر اب ایک فوجی آفیسر لیفٹننٹ کرنل سری کانت پروہت اور بہروپیا سادھو دیانند پانڈے المعروف سدھا کردیویدی کے انکشافات سے ہندودہشت گردی کے چہرے سے نقاب اٹھ چکا ہے کہ کس طرح سے ہندستان میں ہندو فرقہ پرست تنظیمیں اپنی خفیہ دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دے کر مسلمانوں کو ان میں ملوث ہونے کی ذمہ دار قرار دیتی ہیں۔ اسی طرح سے حیدرآباد میں پولیس نے درجنوں مسلم نوجوانوں کو مختلف بم دھماکوں میں بے بنیاد طور ملوث قرار دینے کی بنا پر گرفتار کیا انہیں اذیتیں دیں اور جسم کے نازک حصوں پر بجلی کرنٹ کے شاک دئے مگر اب عدالت نے 22 مسلم نوجوانوں کو بے قصور قرار دیکر رہا کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔آندھرا پردیش سرکار کو اس طرح سے شرمسار ہونا پڑا اور اب ان نوجوانوں کو فی کس 30 ہزار روپے کی حقیر رقم معاوضے کے طور دینے کا اعلان کیا ہے ۔
بیان کے مطابق تحریک حریت ان واقعات کو بھارت سرکار اور عالمی رائے عامہ کیلئے چشم کشا قراردیتی ہے ۔ترجمان کے مطابق تحریک حریت یہ سمجھتی ہے کہ اسلام جہاں ایک امن پسند دین رحمت ہے اور بے قصوروں کو کوئی گذندپہچانے کی اجازت نہیں دیتا ہے وہاں اپنے جائز حقوق کیلئے پُر امن جدوجہد کرنے کو جہاد قراردیتا ہے ۔تحریک حریت بھارت کی خواہ مخواہ کی مسلم دشمن پالیسی کے ذریعے غیر ضروری طور معصوم مسلم نوجوانوں کے بے بنیاد الزامات دے کر گرفتار کرنے اور انہیں اذیتیں دینے کی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ مذہب اسلام کو بھی بدنام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar