نومبر کو دوسرے مرحلے کے انتخابات' 81امیدوار میدان میں
4لاکھ 93ہزاررائے دہندگان اپنے حق کا استعمال کریں گے
اطلاعات نیوز سروس سرینگر18نومبر
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیر متوقع شرح پولنگ کے بعد 23 نومبر کو وادی اورجموں ڈویژنوں کی 6اسمبلی نشستوں میں دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے اور 4لاکھ 93ہزار878رائے دہندگان انتخابی اکھاڑے میں موجود 81امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ یو
اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت وادی ڈویژن کی گاندربل ، کنگن اور جموں ڈویژن کی نوشہرہ، راجوری، درہال اور کالاکورٹ اسمبلی نشستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان 6اسمبلی حلقوں میں ووٹران کی کل تعداد 4لاکھ 93ہزار878ہیں جن میں خواتین ووٹران کی تعداد 2لاکھ 37ہزار 416 جبکہ مرد رائے دہندگان کی تعداد 2لاکھ 56ہزار 462 اور سروس ووٹران کی کل تعداد 2ہزار 926ہے۔ ان 6اسمبلی نشستوں میں 5لاکھ کے قریب رائے دہندگان کے لئے مجموعی طور پر 530پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع گاندربل کی اسمبلی نشستوں گاندربل اور کنگن میں 1لاکھ 37ہزار 560رائے دہند گان اپنی حق رائے دہی کا اظہار کر سکیںگے جبکہ ان نشستوں میں سروس ووٹران کی کل تعداد 65ہیں۔ دونوں اسمبلی حلقوں میں 142پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں 127پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اسی طرح راجوری ضلع کی 4اسمبلی نشستوں میں کل ملاکر 3لاکھ 56ہزار 318ووٹران اپنی رائے دہی کا اظہار کر سکیں گے جن میں 2ہزار 861 سروس ووٹران بھی شامل ہیں۔ ووٹنگ کے عمل کے لئے ان چار حلقوں میں 388پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں راجوری ضلع میں 377پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کنگن حلقے میں 59ہزار 933ووٹران اپنی رائے دہی کا اظہار کرسکیں گے جن میں 28ہزار 547خواتین ووٹران بھی شامل ہیں۔ اس اسمبلی حلقے میں ووٹنگ کے لئے 63پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ یہاں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاںالطاف احمد ، پی ڈی پی کے بشیر احمد میر ، پنتھرس پارٹی کے عبدالرشید گنائی، انڈین نیشنل کانگریس کے غلام احمد راتھر، بی ایس پی کے غلام مصطفی کسانہ، بی جے پی کے نذیر احمد رینا، عوامی نیشنل کانفرنس کے شبیر احمد میر، جنتاپارٹی کے محمد سلطان لون، رفیق احمد (آزاد امیدوار) اور محمد امین صوفی (آزاد امیدوار) کے مابین ووٹوں کی جنگ ہوگی ۔ گاندربل اسمبلی حلقے میں 77ہزار 627ووٹران نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ، پی ڈی پی کے سینئر لیڈر قاضی محمد افضل، پردیش کانگریس شیخ اشفاق جبار ، آر جے ڈی کے بشیر احمد بٹ، بی جے پی کے عبدالرشید شیخ اوربی ایس پی کے علی محمد بابا و دیگر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ گاندربل حلقے میں ووٹنگ کے لئے 79پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح راجوری ضلع کی نوشہرہ اسمبلی نشست میں 85ہزار 723ووٹران 11امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جبکہ راجوری حلقے میں 1لاکھ 6ہزار 125رائے دہندگان مختلف سیاسی جماعتوںاور آزاد امیدواروں کی انتخابی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔ یو این ایس کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کالاکورٹ نشست میں 75ہزار 938ووٹران 13امیدواروں جبکہ درہال اسمبلی حلقے میں 88ہزار 532ووٹران انتخابی اکھاڑے میں موجود امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ دوسرے مرحلے کے تحت 23نومبر کو ضلع گاندبل اور ضلع راجوری کی 6اسمبلی نشستوں میں انتخابی میدان میں موجود کل 81انتخابی امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔ واضح رہے کہ کل پہلے مرحلے کی پولنگ میں غیر متوقع طور پر لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی تھی اور ضلع بانڈی پورہ ، ضلع پونچھ اور لیہہ و کرگل کی 10اسمبلی نشستوں میں مجموعی طور پر پولنگ کی شرح 64فیصدی رہی تھی۔
اس مضمون کو رتٹ کریں



del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں