برف پھر گریگی | فرنٹ پیج | ہوم

برف پھر گریگی

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

اطلاعات رپورٹر
سرینگر18نومبر

بدھ اور جمعرات یعنی19 اور20نومبر کو کشمیر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں اور ہلکی سے بھاری برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے ریاست کی ڈزاسٹر منیجمنٹ سیل کو تحریری طور مطلع کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھوار کو ویسٹرن ڈسٹربنسز کی وجہ سے ایک بار پھر کشمیر کا موسم خراب ہوسکتا ہے اور اس دوران کم سے کم دو روز تک بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ڈزاسٹر منیجمنٹ سیل کے سربراہ عامر علی نے'اطلاعات' کو بتایا''مغربی ہوائیں ایک بار پھر جموں کشمیر کے موسم کو خراب کرسکتی ہیں اور توقع ہے کہ 19اور20نومبر کے روز موسم کافی خراب رہے گا''۔عامر علی نے تاہم بتایا کہ موسم کی خرابی سے موجودہ درجہ حرارت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔یاد رہے کہ ان دنوں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت7اور8ڈگری سیلسیس کے درمیان اور رات کا  ایک ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائیریکٹر ٹی' کے جوتشی نے 'اطلاعات' کو بتایا''19اور 20نومبر کو جموں کشمیر میں بارشیں اور برفباری ہونے کی توقع ہے اور یہ ایک بار پھر مغربی ہوائوں کا نتیجہ ہوگا''۔جوتشی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں بدھ اور جمعرات کو ایک بار پھر مغربی ڈسٹربنسز کی وجہ سے موسم میں خرابی متوقع ہے۔ جوتشی کے مطابق''ہم نے ڈزاسٹر منیجمنٹ سیل کو موسم کی تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا ہے''۔ کشمیر میں گذشتہ جمعرات کو اس موسم کی پہلی برفباری ہوئی تھی۔ گذشتہ جمعرات کو جب لوگ نیند سے جاگے تو اُنہوں نے اپنے گرد وپیش کو برف کی سفید چادر میں لپٹا ہوا پایا۔ اس طرح ٹھیک ایک ہفتے کے بعد موسم ایک بار پھر بگڑنے کی توقع ہے۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar