اسمبلی انتخابات کے لئے دلی میں خصوصی اجلاس آج
پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس انتخابات میں تاخیر کے متمنی
اطلاعات نیوز سروس سرینگر
ریاست جموں وکشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق ریاست کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کیلئے دلی میں الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ آج یعنی سوموار8ستمبرکو منعقد ہوگی ۔اس سلسلے میںپی ڈی پی ،نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران دلی پہنچ گئے ہیں ۔اس دوران پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے خصوصی میٹنگوں میں پارٹی عہدیداروں سے رائے طلب کرکے انہیں پارٹی سربراہان کو آگاہ کرنے کیلئے دلی روانہ کر دیا ہے۔اُدھر کانگریس کے ریاستی صدر کی سربراہی میں کل دلی میں منعقدہونے والی میٹنگ میں پارٹی لائحہ عمل مرتب کرنے کے بعدپارٹی صدر الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے ۔ کشمیر نیوز سروس کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ دلی میں کل الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست جموں وکشمیر سمیت دیگر ریاستوں میں انتخابات کرانے سے متعلق ایک اہم میٹنگ رکھی ہے اور اس میں شرکت کیلئے ریاست کی تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی ، کانگریس ،بی جے پی، سی پی آئی ایم ، بہوجن سماج پارٹی اور پینتھرس پارٹی کے لیڈران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔تاہم اس میٹنگ میں شرکت سے قبل آج پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں سرینگر میںایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پارٹی لیڈران طارق حمید قرہ ،عبد العزیز زرگر ،محمد دلاور میر ، قاضی محمد افضل ،مولوی افتخار حسین انصاری ،ماسٹر تصدق ،دمن بھسین ،وید مہاجن اور بشارت بخاری کے علاوہ تمام حلقہ انتخابات سے دو دوعہدیداروں نے شرکت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ریاست میں تازہ ترین صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور زمینی صورتحال کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں سے رائے طلب کی گئی ۔ میٹنگ بارہ بجے شروع ہوئی اور اڑھائی بجے ختم ہوئی۔معلوم ہو اہے کہ اس طویل میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ رائے قائم ہوئی کہ پی ڈ ی پی موجودہ صورتحال میں انتخابات کے حق میں نہیں ہے اور اسی رائے سے آگاہ کرنے کیلئے پارٹی کے جنرل سیکریٹری نظام الدین بٹ اور عبدالرحمان ویری پر مشتمل دو رکنی وفدکو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے دلی روانہ کیاگیا ۔ذرائع کے مطابق اتوار کی شام یہ دونوں پارٹی لیڈران پارٹی سرپرست مفتی محمد سعید کے ساتھ دلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقی ہونگے اور انہیں میٹنگ سے متعلق تفصیلات اور پارٹی لیڈران کی رائے سے آگاہ کریںگے جس کے بعد کل بارہ بجے یہ وفد میٹنگ میں شرکت کرکے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو پارٹی کی رائے سے آگاہ کریں گے ۔اس دوران نظام الدین بٹ نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں سے یہی بات سامنے آئی ہے کہ فی الوقت پارٹی انتخابات کے حق میں نہیں ہے کیونکہ لوگ ہی انتخابات کا حصہ بنتے ہیں اور وہ ناراض ہیں، اسلئے کوئی فائدہ نہیںہے ۔ادھر نیشنل کانفرنس نے بھی اسی سلسلے میںکل پارٹی ہیڈ کوارٹر پرایک میٹنگ کااہتمام کیا جس میں انتخابات کے حوالے سے پارٹی لیڈران اور عہدیداران سے رائے طلب کی گئی ۔چنانچہ پارٹی لیڈران اور عہدیدارن کی رائے سے پارٹی سرپرست اور صدر کو آگاہ کرنے کیلئے پارٹی کے سینئر لیڈر عبد الرحیم راتھر اور صوبائی صدر ڈاکٹر محبوب بیگ کی صدارت میں دورکنی وفد دلی روانہ ہوگیاہے جو آج شام پارٹی سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور صدر عمرعبداللہ کے ساتھ دلی میںملاقات کریں گے اور انہیں پارٹی کی رائے سے آگاہ کریںگے ۔معلوم ہو اہے کہ ڈاکٹر فارو ق عبداللہ اور عمر عبداللہ عمر ہ کی ادائیگی سے واپسی کے بعددلی پہنچ رہے ہیںجہاں و کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ اس وفد میںشامل ڈاکٹر محبوب بیگ نے بتایا ہے کہ پارٹی کی یہی رائے ہے کہ موجودہ صورتحال میں انتخابات کرانا فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ اقتصادی ناکہ بندی کے بعد سے اب تک لوگوں کے زخم ہرے ہیںاور جب تک ان کا مدا وا نہیں ہوگا لوگ انتخابات کے حق میںنہیں ہوسکتے ہیں۔ادھر کانگریس کے ریاستی صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ وہ بھی الیکشن کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے سلسلے میںدلی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ منعقد کرنے والے ہیں جس میں سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد ، پرتھوی راج چوہان اور لعل سنگھ کے علاوہ کئی پارٹی لیڈران شرکت کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں پارٹی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریگی جس کے بعد الیکشن کمیشن کو پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا جائیگا ۔

اس مضمون کو رتٹ کریں

del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں