روزنامہ اطلاعات سرینگر كشمیر: بانہال میںخونریز تصادم ، ایک فوجی ہلاک ،3زخمی بانہال میںخونریز تصادم ، ایک فوجی ہلاک ،3زخمی ================================================================================ izhar haq on 2008 , 08 September لشکر طیبہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی، جنگجوئوں کی تلاش کے لئے فوجی آپریشن جاری محمد تسکین/بانہال / ترہ گام بانہال کے دور افتا دہ گاؤںچیرواڑہ میں سنیچر کی صبح فوج اور جنگجوئوں کے درمیا ن تصادم آرائی میں تین فو جی اہلکار شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک فوجی موقع پر ہی دم توڑ بیٹھاجبکہ فوج نے جنگجوؤں تلاش کے لئے ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے ۔ لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو موسیٰ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فوج کی 23آر آرکو بانہال ترہ گام کے چیرواڑہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی لیکن جنگجوؤںبھی فوج کی جانب سے کاروائی کے بارے میں پہلے ہی باخبر تھے جس کے بعد انہو ں نے پہلے ہی جگہ بدل دی تھی ۔جونہی فوجی اہلکاروں کی چھاپہ مار جمعیت جنگجووؤں کی کمین گاہ کے نزدیک پہنچی تو وہاںفوج کو جنگجوؤں کے کپڑے ہی حاصل ہوئے اور اس دوران نزدیک ہی چھپے جنگجوؤں نے فوجی اہلکاروں پر اندھادھند فائرینگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 23آرآر کا ایک فوجی جوان سوریا بابو موقع پر ہی دم توڑبیٹھا جبکہ ٹیرٹوریل آرمی کے دو جوان وکرم سنگھ اور دنیش کمار شدیدزخمی ہوئے ۔تاہم فوج کی جوابی فائرنگ سے جنگجوئوں کو کسی قسم کی گزند پہنچنے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ۔ا س دوران جنگجوؤں علاقے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم فوجی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جنگجوئوں کی تلا ش کے لئے ایک آپریشن شروع کردیا ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔