بانہال میںخونریز تصادم ، ایک فوجی ہلاک ،3زخمی | فرنٹ پیج | ہوم

بانہال میںخونریز تصادم ، ایک فوجی ہلاک ،3زخمی

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

لشکر طیبہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی، جنگجوئوں کی تلاش کے لئے فوجی آپریشن جاری

محمد تسکین/بانہال /
ترہ گام بانہال کے دور افتا دہ گاؤںچیرواڑہ میں سنیچر کی صبح فوج اور جنگجوئوں کے درمیا ن تصادم آرائی میں تین فو جی اہلکار شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک فوجی موقع پر ہی دم توڑ بیٹھاجبکہ فوج نے جنگجوؤں تلاش کے لئے ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے ۔ لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو موسیٰ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فوج کی 23آر آرکو بانہال ترہ گام کے چیرواڑہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی لیکن جنگجوؤںبھی فوج کی جانب سے کاروائی کے بارے میں پہلے ہی باخبر تھے جس کے بعد انہو ں نے  پہلے ہی جگہ بدل دی تھی ۔جونہی فوجی اہلکاروں کی چھاپہ مار جمعیت جنگجووؤں کی کمین گاہ کے نزدیک پہنچی تو وہاںفوج کو جنگجوؤں کے  کپڑے ہی حاصل ہوئے اور اس دوران نزدیک ہی چھپے جنگجوؤں نے فوجی اہلکاروں پر اندھادھند فائرینگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 23آرآر کا ایک فوجی جوان سوریا بابو موقع پر ہی دم توڑبیٹھا جبکہ ٹیرٹوریل آرمی کے دو جوان وکرم سنگھ اور دنیش کمار شدیدزخمی ہوئے ۔تاہم فوج کی جوابی فائرنگ سے جنگجوئوں کو کسی قسم کی گزند پہنچنے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ۔ا س دوران جنگجوؤں علاقے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم فوجی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جنگجوئوں کی تلا ش کے لئے ایک آپریشن شروع کردیا ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar