حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم | فرنٹ پیج | ہوم

حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

 وزارت دفاع اور داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم وادی بھیجنے  کی تیاری میں

اطلاعات نیوز سروس /سرینگر
وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ نے وادی کشمیرمیں حالات کو معمول پر لانے کیلئے دلی میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کے ساتھ صلاح و مشورہ شروع کر دیا ہے اور آئندہ چند روز کے اندر اندر مرکزی وزارت دفاع اور داخلہ کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کو حالات کا جائزہ لینے کے لئے وادی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی نیوزا یجنسی کے این ایس نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریاست بالخصوص وادی میں پیدا شدہ تازہ ترین صورتحال پر نئی دلی میں کافی حد تک فکر و تشویش پائی جا رہی ہے اور وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں ذاتی مداخلت کرتے ہوئے مرکز میں موجود قومی سطح کی کئی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔اس ملاقات میں ڈاکٹر سنگھ نے مختلف لیڈران کے ساتھ ریاست کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔معلوم ہوا ہے کہ اس میٹنگ میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے علاوہ دیگر کئی جماعتوں کے لیڈران بھی موجود تھے اور ان لیڈران کے ساتھ وزیر اعظم اور کانگریس چیر پرسن نے 2روز قبل ملاقات کی ہے۔ذرائع سے مزید معلوم ہو ا ہے کہ ریاست میں صورتحال پر قابو پانے اور امن بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم نے ان لیڈران سے تعاون طلب کیا ہے جس کے بعد کشمیر پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری شخصیات اور دانشوروں سے بھی صلاح و مشورہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ کشمیر کی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھیں اور ریاست میں موجود سیاسی لیڈران کے ساتھ ساتھ فوج ،پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس بات کا فیصلہ لیا ہے کہ ریاست میں امن کی بحالی کیلئے سہ رُخی حکمت عملی اپنائی جائے جس میں ریاست میں تشدد پر آمادہ افراد کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے اور امن کی بحالی میں مدد دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مذاکراتی عمل کا دائرہ وسیع کرنے کے علاوہ پاکستان کے ساتھ بھی سرینگر مظفر آباد روڑ کھولنے پر براہ راست بات چیت شامل ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ریاستی عوام کے مطالبے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرینگر مظفر آباد روڑ کے ذریعے تجارت کی بحالی پر آمادگی کے اظہار کے بعد حکومت نے براہ راست مذاکرات شروع کرنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس روڑ کو کھول کر وادی کے عوام کے ایک بڑے مطالبے کو پورا کیا جاسکے اور اس سے امن کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔تاہم ذرائع سے معلوم ہو اکہ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے وزیر داخلہ اور دفاع کے ساتھ بھی گذشتہ دنوںایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ چند روز کے اندر ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیم وادی کا خصوصی دورہ کرے گی جس میں دونوں وزارتوں کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہونگے ۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar