ملاز مین اور ہند نواز اپنے آپ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں: گیلانی
اطلاعات نیوز سروس/سرینگر
حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی نے کسی بھی طرح کے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہوئے ہند نواز لیڈران ،ان کے حامیوں اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ انتخابی عمل سے خود کو دور رکھیں کیونکہ حق خود ارادیت کی تحریک میں انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس دوران انہوںنے حیدر پورہ رہائش گاہ پر آئے نوجوانوں کے جلوس پر فورسز کی طرف سے لاٹھی چارج اور ٹائر گیس شیلنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
گ حریت چیرمین سید علی گیلانی نے بتایا کہ آج بھی انہیں گھر میں نظر بند رکھا گیا اور نوجوانوں کا ایک پر امن جلوس جونہی ان کی رہائش گاہ کے قریب پہنچا اور وہ آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر آگے بڑھ رہے تھے تو فورسز کی ایک جمعیت نے ان پر بے تحاشہ لاٹھیاں برسائیں اور طاقت کا برملا استعمال کرتے ہوئے ان پر اشک آور گیس کے درجنوں گولے داغنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ بھی کی۔انہوںنے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے طاقت کا بے تحاشہ استعما ل کیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔تاہم ان کا کہناتھا کہ یہ طاقت کا بے جا استعمال فورسز کی روایت رہی ہے ۔
سید علی شاہ گیلانی نے اس موقعہ پر جلوس میں شامل نوجوانوں سے کہا کہ آپ اپنی طرف سے پر امن احتجاجی جلوسوں کو یقینی بنائیں اور کسی بھی صورت میں اشتعال انگیزی اور پتھر بازی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ گیلانی کے بقول فورسز اس طرح کی کارروائیوں کا سہارا لیکر اس ظلم و بربر یت کا بازار گرم کرتے ہیں۔ گیلانی مزید نے کہا کہ ہم ریاست میں کسی بھی طرح کے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ دلی میں 8اکتوبر کو انتخابات کے حوالے سے کوئی میٹنگ ہونے والی ہے۔ گیلانی نے کہا کہ ہم اس نازک موقعہ پر مین اسٹریم جماعتوں (ہند نواز لیڈران) اور ان کے ورکروں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ عوامی جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے انتخابی عمل کاحصہ نہ بنیں کیونکہ گیلانی کے بقول ہند نواز لیڈران اور ان کے ورکر بھی اسی سرزمین کی پیدا وار اور معاشرے کا حصہ ہیں اس لئے انہیںاس نازک صورتحال میں عوامی جذبات کی قدر کرنی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ''ریاستی ملازمین کو بھی کسی نہ کسی بہانے انتخابی عمل کا حصہ بنایا جاتا ہے اس لئے ان سے بھی میری اپیل ہے کہ وہ بھی موجودہ صورتحال میں اپنی حق ادائیگی کرتے ہوئے الیکشن عمل سے دور رہیں کیونکہ حق خود ارادیت کی موجودہ تحریک میں انتخابات کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا''۔ گیلانی کے بقول بھارت انتخابی عمل دوہرا کر عالمی برادری کوکشمیر کے حوالے گمراہ کر رہا ہے اور ریاستی عوام کو ان کے پیدائشی حق سے دور رکھنے کی ہر ممکن کو شش کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ انتخابی عمل کسی بھی صورت میں ہمیں قابل قبول نہیں ہے اور جب تک کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق (حق خود ارادیت) فراہم نہیں کیا جاتا،جدو جہد جاری رہے گی۔ گیلانی نے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ'' وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر امن احتجاج جاری رکھیں اور فورسز کو ایساکوئی بھی موقعہ نہ کریں جن سے انہیں نہتے نوجوانوں پر گولیاں چلانے کا جواز مل سکے''۔

اس مضمون کو رتٹ کریں

del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں