موسم کی پہلی برفباری
مزیدبارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
اطلاعات نیوز سروس/سرینگرشمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری اور وادی کے میدانی علاقوںمیں بارشوں کے تازہ سلسلے سے پوری وادی میں سردی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔
کل صبح سرینگر کے ساتھ ساتھ شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر کے کم وبیش تمام اضلاع اور قصبہ جات کے میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہواجو بعد دوپہر تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ ٹنگمرگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبے میں بارشیں شروع ہونے کے ساتھ ہی گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلے پر ہلکی برفباری شروع ہوئی جو قریب ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔افروٹ کی پہاڑیوں پر اتنی برف جمع ہوگئی ہے کہ دور سے برف کی سفید چادر بچھی ہوئی نظر آرہی ہے۔ واضح رہے یہ گلمرگ میں اس موسم کی پہلی برفباری تھی جس کے ساتھ ہی وادی کے طول وعرض میں سردی کی لہر دوڑ گئی اور کئی علاقوں میں لوگوں نے گرم ملبوسات بھی استعمال کئے۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی کے جوتشی نے بتایا کہ مغربی ہوائوں کا رخ وادی کی طرف ہونے سے گلمرگ میں تازہ برفباری ہوئی ہے اور یہ اس موسم میں کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں مزید 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
اس مضمون کو رتٹ کریں



del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں