نیا چیمبرآف کامرس تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت تھی :اے ایم شیرازی | تجارت | ہوم

نیا چیمبرآف کامرس تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت تھی :اے ایم شیرازی

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

شاہد علی /سرینگر

آپسی تضاد کی بنا پر کشمیر چیمبر آف کامرس  KCCIکے سابق ممبران نے ایک نئے چیمبر' دی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر'CCIK  کو تشکیل دیا ۔CCIKکے صدراے ایم شیرازی نے ذریع ابلاغ کو بتایاکہ KCCI ایک منافع کمانے والا ادارہ بن چکا ہے اور اب تاجر برادری کے مسائل اور مشکلوں کو حل کرنے کے اہل نہیں رہ گیا ہے جبکہ چیمبر ہمیشہ ایک غیر منافع  بخش ادارہ ہوتا ہے جو تجارت کے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے چیمبر آف کامرس پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا ''اگر چیمبر سرکار سے مالی معاونت کے بطور  بھاری رقومات حاصل کرے تو وہ اس سرکار کے سامنے جوابدہ بن جاتی ہے اور اس طرح چیمبر کی آزادنہ کارکردگی اور انفرادیت اثر اندازہو جاتی ہے اور اس صورت میں ایسا چیمبر ٹریڈ اور ٹریڈرس کی نمائندگی اور ترجمانی کیسے کر سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ CCIK کی بنیاد ڈال دی گئی ۔  انہوںنے مزید بتایا کہ کشمیر چیمبر آف کامرس صرف چند ایک لوگوں کے زیر انتظام رہ گیا تھا اور وہاں پر آمریت کا دستور رواں ہے جس میں ارکان اور تاجروں کو کوئی خاطر خواہ فائدہ بھی حاصل نہیں ہورہا ہے ''۔انہوں نے بتایا کہ عا م ہنرمندوں اور دستکاروں کے مسائل اور مشکلوں کی نمائندگی کے بجائے صرف چند ایک تاجروں کوفائدہ حاصل ہوتا ہے ۔

 CCIK  کے نائب صدر ایم شفیع خان نے اس موقع پر بتایا کہ کے سی سی آ ئی کی کارکردگی پست ہوگئی ہے اور وہ کوئی بھی کام احسن طریقے سے انجام دینے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کے سی سی آئی پر الزام عائد کیاکہ سرکار سے جو فنڈس چیمبر کو حاصل ہوئے ان کو اچھی طرح استعما ل میں نہیں لایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کے سی سی آئی کے متعدد ممبران نے کئی ایک وجوہات پر چیمبر چھوڑ دیا ہے ۔اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کے60ارکان نئے تشکیل شدہ چیمبر CCIK شا مل ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ چیمبرآف کامرس ایک ملک یا ریاست میں تاجر برادری کا نگران( Watch Dog)ہوتا ہے جبکہ کے سی سی آئی اس ذمہ داری سے دور نظر آرہی ہے ۔تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس میں کوئی اشکال نہیں ہے کہ ایک ریاست میں دو چیمبر ہوبلکہ بھارت کی کئی ایک ریاستوں میں دو سے زائد چیمبر موجودہیں جو مختلف کاروباری شعبہ جات کی نمائندگی کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر جیسے چھوٹے خطہ میں بھی چار چیمبر آف کامرس سرگرم ہیں۔CCIK  کے ممبران نے کے سی سی آئی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2005ء میں بھارتی سرکار سے واگزار فنڈس کا کو ئی حساب بھی نہیں دیا ہے ۔

بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar