74 برس بعد وادی میں ایک اور چیمبر آف کامرس کا قیام | تجارت | ہوم

74 برس بعد وادی میں ایک اور چیمبر آف کامرس کا قیام

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

شاہد علی /سرینگر

وادی کشمیر میں تجار ت کے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کے سلسلے میں' دی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر' (CCIK)کے نام سے ایک متبادل چیمبر منظر عام پر آیا۔ تاجر برادر ی بالخصوص جنرل ٹریڈ ،ہیڈی کرافٹ ،صنعت وحرفت،ہینڈلوم،زراعت ،سیاست ،باغبانی ،ٹرانسپورٹ ،انفارمیشن تکنالوجی وغیرہ شعبہ جات کے مفاد ات کے لئےCCIK سرگرم رہے گی ۔چیمبر کومعرض وجودمیں لانے کی خاص وجہ یہ ہے کہ تاجر برادری کی نمائندگی کی جائے اور چیمبر کے اصولوں اور مقاصد کو کسی سرکار کے تابع نہ رکھے  سرکار کے سامنے تاجروں کے مشکلات اور مسائل رکھے ۔ ان باتوں کا اظہار کل  CCIK کے صدر دفتر واقع بیشمبر نگرمیں چیمبر کے صدر اے ایم شیرازی نے 'ذرائع ابلاغ سے ملاقات ' کے عنوان سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر کو اس لئے وجود میں لایا گیا تاکہ بڑھتے ہوئے تجارت اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک نئے چیمبر کی ضرورت درکار تھی جس کے لئے CCIKکے نام سے نیا چیمبر تشکیل پایا ہے جس کی رو سے مذکورہ شعبہ جات کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایاکہ تاجروں کو کسی بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ نقصان سے محفوظ اور دور رکھا جائے گا۔انہوں نے چیمبر کی تشکیل کی بنیادی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہCCIK ایک غیر منافع ادارہ ہے اور جو بھی چیمبر سرکار سے مالی معاونت کے بطور رقو مات حاصل کرے تو وہ  سرکار کے سامنے جوابدہ اور تابع بن جاتی ہے جس سے چیمبر کی آزاد ی وکار کردگی  اثر انداز ہوتی ہے ۔.

چیمبر کے سینئر نائب صدر ایم شفیع خان نے بتایا کہ نئے چیمبر میں ابھی تک 150 سے زائد ممبران جو مختلف شعبہ جات سے وابستہ ہیں شامل ہوگئے ہیں۔نائب صدر کا مزید کہناتھا کہ اس نئے چیمبر نے پہلی بار وادی کے مختلف اضلاع سے رابطہ کرکے تاجر برادری کی بھر پور حمایت ہی نہیں بلکہ بھر نمائندگی بھی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ میں CCIK ایک نئے چیمبر کی حیثیت سے منظرعام آگیا ہے اور وادی کشمیر میں یہ 74برس کے بعد دوسرا  چیمبر آف کامرس وجود میں آیا ہے ۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری KCCI  جو  1934ء میں وجود میں آیا تھا کے متبادل اب یہ دوسرا چیمبر ہے۔

بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar