بانڈی پورہ میں سبزیوں کی نمائش
شاہد علی/ سرینگر
بانڈی پورہ میں بے روز گا لڑکے اور لڑکیوںکی بھاری تعداد نے پھلوں اور سبزیوں کی نمائش میں حصہ لیا ۔اس دوارن نمائش میں شرکت کرنے والوں کو عملی طور پرعلاوہ پھل اور سبزیوں کو جام ،ا سکاش ، پوریاں وغیرہ بناے کی ترکیب سکھائی گئی تاکہ نوجوانوں میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبہ میں دلچسپی پیدا ہوسکے۔اس نمائش کا اہتما م محکمہ ہارٹیکلچر نے کل کیا تھا ۔
اس ضمن میں محکمہ کے ماہرین نے Value Addition کی اہمیت اور اسے عملانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اس جدید تکنیک کو عمل میں لانے سے اچھے فائدے برآمد کئے جاسکتے ہیں۔اس ضمن میں انہوں نے نوجوانوں کو یقین دہانی دی کہ وہ ان کی تربیت کے لئے چیف کیننگ اور پروسیسنگ انسٹریکٹر کو دستیاب رکھیں گے ۔
اس مضمون کو رتٹ کریں



del.icio.us
Digg
تبصرے (0 پوسٹ):
تبصرہ کریں