آن لائن شاپنگ میں38فیصد اضافہ ہوگیا | تجارت | ہوم

آن لائن شاپنگ میں38فیصد اضافہ ہوگیا

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

لندن // آن لائن شاپنگ میں38فیصد اضافہ ہوا ہے ،ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں خریداروں کے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں38فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلز انڈکس سے معلوم ہوتا ہے کہ 2007کے ابتدائی چھ ماہ میں 19.2بلین پونڈ کی آن لائن خریداری کے مقابلے میں رواں سال میں ابتک 26.5بلین پونڈکی خریداری کی جاچکی ہے۔ آئی ایم آر جی کے مطابق ہر سال انٹرنیٹ شاپنگ میں 17فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ای کامرس کے بڑھتے رجحان سے واضح ہوتا ہے کہ آن لائن شاپنگ سے سٹریٹ ٹریڈنگ کامقابلہ سخت ہوگیا ہے۔آئی ایم آر جی کے جیمز روپرکاکہنا ہے کہ آن لائن خریداروں نے مارچ کے مہینے میں کپڑوں کی خریداری میں ریکارڈ رقم خرچ کی اورمارچ کے بعد ہر ماہ میں 21.8فیصد سے 31.2فیصد خریداری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔آئی ایم آر جی نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 5برسوں میں 30سے 50فیصد کے درمیان تمام ریٹیل آن لائن ہوجائے گی۔سخت بجٹ اور خراب موسم کی وجہ سے خریدارگھروں تک محدود رہتے ہیں جس سے آن لائن شاپنگ میں متواتر اضافہ ہورہا ہے۔

بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar