فیول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاریوں، کاروں اور موٹر بائیکس کامظاہرہ | تجارت | ہوم

فیول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاریوں، کاروں اور موٹر بائیکس کامظاہرہ

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

لندن// برطانیہ میںفیول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سنیچر کو پانچ لاریوں، پانچ کاروں اور دو موٹر بائیکس نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس اہلکاروں کی نگراں میں یہ گاڑیاں ایم ففٹی سکس ہائی وے پر سیرنگٹن لیم سروسز پر لیم ٹرک سٹاپ سے صبح نو بجے مانچسٹر سٹی سینٹر کے قریب میکونین وے اور ریجنٹ روڈ جانے کیلئے روانہ ہوئیں۔ مظاہرے کے مہتمم اور اس میں شریک موٹرسٹ ڈنکن برو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اس معاملے کو مناسب طور پر دیکھنا شروع کرے اور اس بارے میں کچھ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو رقم ہم فیول کی مد میں ادا کررہے ہیں وہ مضحکہ خیز ہے ، ہم چاہتے ہیں فیول پر لگی ڈیوٹی میں پچیس فیصد تک کمی کی جائے کیونکہ اس وقت ہم باقی یورپ کے مقابلے میں پچیس سے تیس فیصد تک زائد ڈیوٹی ادا کررہے ہیں۔ مسٹر برو کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسٹ کی حیثیت سے پچھلے برس کی بہ نسبت میں اس وقت ہر ہفتے تیس پونڈ زائد رقم فیول کی مد میں خرچ کر رہا ہوں۔ قدرے چھوٹے مظاہرے کے باوجود ان کا اصرار تھا کہ یہ احتجاج ایک فرق پیدا کرے گا۔

بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar