سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹوں کا معائنہ | تجارت | ہوم

سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹوں کا معائنہ

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font

چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا

سونمرگ //چیف سیکرٹری ایس ایس کپور نے پانی، بجلی، گندے پانی کے نکاس جیسی بنیادی سہولیات کی بہتر دیکھ ریکھ کے ساتھ ساتھ زیر تعمیر عمارتوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کپور کل یہاں سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت زیر تعمیر کاموں کا معائنہ کر رہے تھے۔انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے زیر تعمیر پروجیکٹوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کی متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایات دیں تا کہ ان سے عوام کو بغیر کسی تاخیر کے فائدہ مِل سکے۔

چیف سیکرٹری نے سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں زیر تعمیر یاتری نواس، ٹی آر سی، سونمرگ کلب اور انٹر نیشنل یوتھ ہوسٹل کم ایڈوینچر کلب کے کاموں کا معائنہ کیا۔یاتر ی نواس کے معائنے کے دوران چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ دو منزلہ عمارت کی تعمیر کا کام1.49 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے جسے اس سال کے دوران مکمل کیا جائے گا۔اس عمارت میں قریباً150 لوگوں کے رہنے کی گنجائش ہو گی۔ٹورسٹ ری سیپشن سینٹر کی عمارت کی تعمیر کا کام50 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے جسے اس سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ اس عمارت میں تمام تر جدید سہولیات بشمول ریکریشنل روم، لائبریری، 2  اے ٹی ایم رومز، سائیبر کیفے اور بنک کاؤنٹر ہوں گی۔

چیف سیکرٹری نے  1.50 کروڑ روپے کی لاگت کے سونمرگ کلب کا بھی معائنہ کیا۔ یہاں پر انٹرنیشنل یوتھ ہوسٹل کم ایڈوینچر کلب2.10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جسے اس سال مکمل کیا جائے گا۔ اس کلب میں انٹر نیٹ، انڈور کھیلیں جیسے ٹیبل ٹینیس، بلیرڈز، کثیر المقاصد ہال ، قدرتی مناظر کے شائقین اور مہم جو سیاحوں کے لئے بنیادی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔  سیکرٹری کلچر این کے ورما، سیکرٹری ٹورازم مسٹر نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر گاندر بل مسٹر عبدالمجید کھانڈے، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر فاروق شاہ، چیف ایگزیکٹو افیسر سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھی اس دورے کے دوران چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔( اِنفو )

بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar