مشرقی تیمور:قیمتی گاڑیاں کی درآمدکے خلاف مظاہرہ کرنے والے 16طالب علم گرفتار | تجارت | ہوم

مشرقی تیمور:قیمتی گاڑیاں کی درآمدکے خلاف مظاہرہ کرنے والے 16طالب علم گرفتار

فونٹ سائز Decrease font Enlarge font
ڈلی، مشرقی تیمور //مشرقی تیمور میں مقامی اور اقوام متحدہ کی پولیس نے مظاہرہ کرنے والے 16طالب علموں کو گرفتارکرلیا۔مشرقی تیمورمیں طالب علموں کا احتجاج شروع ہوئے آج دوسرا دن ہے۔یہ طالب علم قانون ساز افراد کیلئے قیمتی گاڑیاں درآمد کرنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔مظاہرے کے دوران تقریباً5سو طالب علم نیشنل یونیورسٹی آف تیمور کے باہر جمع ہوگئے اورگاڑیاں درآمد کرنے کے منصوبے کی مذمت کی۔اس سے قبل گذشتہ اسی طرح کے مظاہرے میں 21طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔طالب علموں نے مظاہرے میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قیمتی ''گاڑیوں کی خریدے کے منصوبے کو کو ختم کرو '' اور''ہمیں خوراک کی قیمتیں کم کرنے کی ضرورت ہے'' جیسے نعرے درج تھے۔طالب علموں کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے جاپان سے دوملین ڈالر مالیت کی 65قیمتی لینڈ کروزرگاڑیاں خریدنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
بک مارک: Add to your del.icio.us del.icio.us | Digg this story Digg

تبصرے (0 پوسٹ):

تبصرہ کریں comment

براے مہربانی کورڑ نمبر دیکھ کر لکھیں

  • email اپنے دوست کو ایمیل کریں
  • print پرنٹ کے لے
  • Plain text پلین ٹیکسٹ
ٹیگ
اس مضمون کے کوئی ٹیگ نہیں
اس مضمون کو رتٹ کریں
0
The Daily Etalaat Srinagar