سرینگر کشمیر » Hakeem Aasif Nissar

شمالی کشمیر میں حالیہ برف باری سے تباہی
سڑک رابطے منقطع،عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا

شمالی کشمیر میں حالیہ برفباری کے دوران لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور سڑک رابطے ابھی تک منقطع ہےں۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں حالیہ برفباری کی وجہ سے لوگوں کو زبردست تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ برفباری کے بعد کئی علاقوں میں راشن ، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک کپوارہ ضلع کے بیشتر علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں کیونکہ حالیہ برفبار ی سے کھمبے اور سپلائی لائنوں کوکافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسی طرح سڑک رابطے بھی ابھی تک منقطع ہیں اور سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو عبور و مرور کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل درگمولہ کپوارہ کے مقام پر درجنوں گاڑیاں کئی گھنٹوں تک درماندہ ہوکررہ گئیں اور ٹریفک جام کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوںنے کہا کہ اسی طرح ضلع کے کپوارہ ، ترہگام، لولاب، لال پورہ، درگمولہ، ہندوارہ، لنگیٹ، کرالہ گنڈ، اش پورہ ، چوگل، گنڈ چوگل اور ہم پورہ پنڈت پورہ کے اندرونی سڑک رابطے بھی کٹے ہوئے ہیں جن سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے جبکہ بھاری برفباری کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور ٹرانسپورٹ سہولیات کے حوالے سے بھی لوگوںکو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوںنے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کی تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی جائے اور تمام علاقوں میں راشن اور دیگر بنیادی سہولیات میسر رکھے جائیں تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑے۔ برفباری کے نتیجے میں نگری کپوارہ میں محمد یوسف ڈار ولد غلام احمد کے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گنڈ چوگل ہندوارہ میں بشیر احمد ملک ولد غلام رسول اور لال کپوارہ میں علی محمد بٹ ولد گلہ بٹ ، سجاد احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ کے رہائشی مکانات کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔ برفبار ی کے نتیجے میں اس کے علاوہ کئی دیگر رہائشی مکان اور کوٹھہاروں و گاﺅخانوں اور میوہ باغات میں بھی نقصان پہنچا ہے اور مقامی لوگوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً سے پیشتر برفبار ی سے نقصان زدگان کو معاوضہ فراہم کیا جائے تا کہ انہیں سردی کے ان ایام میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

آسیہ اندرابی کے بچے خوف کا شکار
مسلسل پولیس کارروائیوں اورچھاپوں کا نتیجہ
سرینگر// دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھر پر پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہو ا ہے جس کی وجہ سے آسیہ کے بچے خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔آسیہ اندرابی کے بڑے بیٹے محمد بن قاسم نے بتایاکہ گذشتہ تین روز سے ان کے گھر پر پولیس چھاپے ڈال رہی ہے اور ان کی ماں کو تلاش کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ” میری ماں کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر ہیں اور پولیس بھی اس سے باخبر ہے تاہم اس کے باوجود مجھے اور میرے بھائی احمدکونفسیاتی دباﺅ کا شکار بنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے“۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ شام کو صورہ تھانے سے وابستہ پولیس اہلکار رات ساڑھے نو بجے ان کے گھر میں داخل ہوگئے اور ان کی ماں کے بارے میں پوچھ تاچھ کی اور کل صبح ساڑے پانچ بجے پھر پولیس کی ایک پارٹی نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ۔محمد بن قاسم نے کہا ”مجھے تو اب بچپن سے ایسے چھاپوں کی عادت پڑگئی ہے مگر میرا چھوٹا بھائی احمد گذشتہ کئی روز سے خوف کے مارے سہما ہوا ہے“۔ قابل ذکر ہے کہ دختران ملت کی سربراہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئی ہیں اور ان کے دو بچے گھر میں اکیلے ہیں جبکہ ان کا شوہر ڈاکٹر محمد قاسم ایک طویل عرصے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔آسیہ کا بڑا بیٹامحمد بن قاسم ایسا پہلا بچہ ہے جس نے 6ماہ کی عمر میں اپنی ماں کے ساتھ جیل میں کئی مہینے گذارے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ بھارت کے بامعنی مذاکرات؟
حرےت سے وابستہ لےڈروںکی وسےع پےمانہ پر گرفتاری قابل مذمت :حریت گ
سرینگر// حرےت کانفرنس(گ) نے کل کہا کہ اےک طرف بھارت مسئلہ کشمےر کو حل کرنے کے خاطر پاکستان سے مذاکرات کی تےاری کر رہا ہے لےکن دوسری طرف وادی کشمےر مےں حرےت کانفرنس سے وابستہ لےڈروں اور کارکنوں کی وسےع پےمانہ پر گرفتاری کے منصوبے پر عمل ہو رہا ہے۔ حرےت کانفرنس (گ) کے مےڈےا انچارج اےڈوکےٹ زاہد علی نے اپنے اےک بےان مےں بتاےا کہ ےہ دو عملی اب ےہاں کے عوام 1947سے دےکھ رہے ہے اور اگر بھارتی حکومت واقعی مسئلہ کشمےر کے منصفانہ حل مےں سنجےدہ ہوتی تو سب سے پہلے وہ مسئلے کشمےر کی متنازعہ حےثےت تسلےم کرتے اور اس کے لئے مفاہمانہ ماحول پےدا کرنے کے خاطر تمام حرےت نظر بندوں اور محبوسےن کی رہائی کے احکامات صادر کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اس دےرےنہ مسئلے کے حتمی حل مےں ان نظر بندوں اور محبوسےن کو تعاون کی دعوت دی جاتی لےکن بھارت اس مسئلے کو حل کرنے مےں سنجےدہ نہےں ہے۔ حرےت کے مےڈےا انچارج نے بےان مےں کہا ہے کہ وادی مےں فورسز کے ہاتھوں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالی کو بند کروانے کےلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے جاتے لےکن اس کے برعکس حکومت ہند کے ذمہ داروں کی طرف سے بار بار ےہ بےانات آرہے ہے کہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جو ان دعووں کی تردےد کےلئے اےک کافی ثبوت ہے کہ حکومت ہند مسئلہ کشمےر کو منصفانہ طور پر حل کرنے مےں سنجےدہ نہےں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرےت کانفرنس بھارت کے حکمرانوں کو ےاد دلاتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں مےں موجود مسئلہ کشمےر کا حل جس کو بھارت نے تسلےم کےا ہے اور جموں کشمےر کے عوام کے لئے بھی قابل قبول ہے لےکن افسوس اس بات کا ہے کہ بھارتی حکمران اب اپنے ہی تجوےز و تسلےم کردہ حل سے مکر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وعدے کہ جموں کشمےر کے عوام کو مستقبل کا فےصلہ کرنے کا موقعہ فراہم کےا جائےگا، کی ےاد دہانی پر حرےت سے وابستہ سےنکڑوں افراد کو پابند سلاسل کر دےا گےا اور ےہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ حرےت کانفرنس کے مےڈےا انچارج اےڈوکےٹ زاہد علی نے بےان مےں کہا ہے کہ انتقام گےری کی حد ےہ ہے کہ جےلوں مےں نظر بند لوگوں کو معقول غذائی و طبی سہولےات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جس سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگبازی کے الزامات کے تحت چھوٹے بچوں اور نوجوانوں کی گرفتار ی کا اےک مذموم سلسلہ بھی شروع کےا گےا ہے اور رہائی کے عوض بقول ان کے پولےس ان سے موٹی رقومات کا مطالبہ کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو نظر بند اس انتقام گےری کا شکار ہے ان مےں محمد اشرف صحرائی، جنرل موسیٰ، غلام نبی سمجھی، مسرت عالم بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم، شےخ محمد عبداللہ، محمد ےوسف ندےم، محمد ےوسف مےر، محمد رفےق گنائی، الطاف احمد خان، ننھاجی سلےم، شکےل احمد اور دےگر نظر بند شامل ہے جبکہ ڈاکٹر محمد قاسم اور مسرت عالم بٹ کو عدالتی احکامات کے باوجود بھی رہا نہےںکےا جا رہا ہے اور غلام نبی سمجھی کو رہا کرنے کے بجائے تھانہ مےں مسلسل نظر بند رکھا گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل موسیٰ کو آنکھوں کے ضروری آپرےشن سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے اور محمد اشرف صحرائی کو مقدمہ چلائے بغےر زےر حراست رکھا گےا ہے۔ مےڈےا انچارج نے بےان مےں کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزےوں کا سلسلہ دراز سے دراز تر ہو رہا ہے اور نہتے مظاہرےن پر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کےا جا رہا ہے جبکہ رےاست کی معےشت کو اےک منصوبہ بند طرےقے پر تباہ کےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرےت کانفرنس بھارتی حکومت کو ےہاں کے زمےنی حقائق سمجھنے کی دعوت دےتے ہوئے اس بات پر زور دےتی ہے کہ ےہاں کے عوام کو ان کا حق حق خودارادےت بحال کرنے کے خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائےں۔اس دوران مسلم خواتےن مرکز کی سربراہ انجم زمرود حبےب نے مرحوم محمدمقبول بٹ اور علی محمد آہنگر کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مرحوم قائدےن کے جسد خاکی بھارت کے پاس ہماری قوم کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ وطن آزادی کے خاطر تختہ دار پر لٹکائے گئے جبکہ نظر بندی کے دوران تہاڑ جےل مےں مجھے ہر وقت ےہ گمان ہوتا تھا کہ شہےد محمد مقبول بٹ ےہی کئی سپرد خاک کئے ہوئے ہے۔ انجم زمرد حبےب نے بےان مےں کہا کہ ہندوستان کے پاس ہماری امانت ہے اور ےہ امانت ہمےں سونپ دےنا حکومت ہند کی اخلاقی ذمہ داری مےں سے اےک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد مقبول بٹ کی جسدخاکی تہاڑ جےل مےں اور علی محمد آہنگر ساکن اسلام آباد کی جسدخاکی وارانسی جےل مےں ہے جنہےں کشمےر لانے کی اب تک اجازت نہےں دی گئی ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کاالزام
پاکستان آبی پروجیکٹوں کا معائنہ کرنے کا خواہاں
سرینگر//   پاکستان نے بھارت سے کشمیر میں درےائے سندھ اور کشن گنگا پر تعمیر کئے جا رہے آبی پروجیکٹوں کا معائینہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے ۔اس دوران پاکستان کے دورے پر بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ جی رنگاناتھن نے پانی کی تقسیم کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ جی رنگاناتھن کی سربراہی میں تےن رکنی ٹےم ان دنوںپاکستان کےروزہ دورے پر ہے جس کے دوران ٹےم کے ارکان پاکستان میں مختلف درےائوں پر تعمیر ہونے والے پروجیکٹوں کا معائینہ کریں گے ۔یہ ٹےم پہلے ہی پاکستان میں درےائے ستلج ،راوی اور بےاس پر تعمیر کئے جا رہے پروجیکٹوں کا جائزہ لے چکی ہے جن کے پانی پر بھارت کو زےادہ اختےار حاصل ہے۔معلوم ہوا ہے کہ انڈس واٹر کمشنر مسٹر رنگا ناتھن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سید جماعت علی شاہ کے ساتھ آج لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے متعلقہ اعلیٰ افسران نے پانی سے متعلق معاہدوں اور اس کی تقسیم کے بارے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔بات چےت کے دوران سید جماعت علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو بتاےا کہ وہ کشمیر میں خاص طور پر درےائے سندھ اور کشن گنگاپر زےر تعمیر بجلی پیدا کرنے والے پروجیکٹوں کی تفصیل پاکستان کو فراہم کرے اورپاکستانی حکام کوکشمیر میں ان پروجیکٹوں کا معائینہ کرنے کی اجازت دے ۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمیشنوں کے سربراہان نے بھارتی ٹےم کی طرف سے عمل میں لائے گئے جائزے سے متعلق دستاویزات پر دستخط کئے اور اب آنے والے دنوں میں پاکستانی کمیشن کے افسران بھارت کا دورہ کریں گے ۔اس موقعہ پر مسٹر رنگاناتھن نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران پانی کی تقسیم کے معاملے پر ہند پاک جنگ کو خارج از امکان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان ا ختلافات اُس حد تک نہیں پہنچےں گے کہ جنگ چھڑ جائے۔انہوں نے کہا کہ دریائوں کے معاملے پر دونوں ملکوں کے مابین جنگ کی باتیں نہیں کی جانی چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کشمیر سے بہنے والے درےائے سندھ اور کشن گنگا پر ہائیڈرو پائور پروجیکٹوں کی تعمیر پر اعتراض کر رہا ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے پاکستان کی طرف بہنے والی پانی کی مقدار میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی ۔پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت اس سلسلے میں 1960میں عمل میں لائے گئے سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کے نتےجے میں پاکستان کو پانی کی7فےصد کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔پاکستان کے مطابق بھارت نے درےائے کشن گنگا کا پانی جھیل ولر کی طرف موڑنے کیلئے 22کلو میٹر لمبی ٹنل کی تعمیر مکمل کی ہے ۔تاہم بھارت کی طرف سے پاکستانی اہلکاروں کو کشمیر میں زیر تعمیر پروجیکٹوں کا معائینہ کرنے کی ابھی تک اجازت نہیں دی گئی ہے۔

بالائی علاقوں میں نقل مکانی ، قومی شاہراہ بدستوربند
چٹانیں کھسکنے اور برفانی تودے گرنے سے لوگ خوفزدہ
سرینگر//  برفانی تودے گرنے اورزمین و چٹانیں کھسکنے کے خدشے کے پیش نظر لائن آف کنٹرول سمیت متعدد بالائی علاقوں کے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں لوگ گھربار چھوڑکر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں ۔اس دوران سرینگر جموں شاہراہ اور دور دراز رابطہ سڑکیں گاڑےوں کی آمد و رفت کیلئے مسلسل پانچویں روز بند پڑی رہی جبکہ حالیہ برفباری اور بارشوں کے نتےجے میں ہندوارہ ،کپوارہ ،ڈورو،اننت ناگ اور اوڑی میں 100سے زائد رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہروز کی مسلسل برفباری اور بارشوں کے بعد بالائی علاقوں میں برفانی تودے اور زمین کھسکنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے تحت متعدد علاقوں میں رہائش پذےر ہزاروں لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گےا ہے ۔اس سلسلے میں گذشتہ شب جواہر ٹنل کے اوپری علاقہ میں واقع گلاب ٹائور اور ملحقہ دیہات سے وابستہ قرےب00لوگوں کو احتےاط کے بطور نچلے علاقوں کی طرف منتقل کیا گےا جہاں وہ اپنے رشتہ داروں اور دیگر لوگوں کے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔اسی طرح کی اطلاعات گریز سے موصول ہوئی ہیں جہاں لائن آف کنٹرول کے کئی نزدیکی دیہات کے سینکڑوں لوگوں کو احتےاطی طور پر محفوظ جگہوں پر لے جایا گےا ہے۔اس کے علاوہ شمالی کشمیر کے ہی کیرن ،ٹنگڈار اور اوڑی کے مختلف علاقوں میں کنٹرول لائن کے نزدیک واقع کئی گائوں خالی کرائے گئے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچاےا گےا ہے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران قصبہ اوڑی اور اسکے مضافات میں بھاری برفباری اور موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دوردراز علاقوں کی تمام رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں جن پر یاتو برف کی بھاری مقدار موجود ہے یا پھر جگہ جگہ چٹانیں اور پسیاں گر آئی ہیں ۔اس حوالے سے سب سے زےادہ تشویشناک صورتحال قصبہ کے ماچھی کرنڈ نامی گائوں میں پیش آئی ہے جہاں 7رہائشی مکان پہاڑی سے کھسکنے والی چٹانوں کی زد میں ہیں ۔چنانچہ اس صورتحال کے باعث 7مکانوں میں رہائش پذےر 55افراد اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ جگہ پر منتقل ہوئے ہیں جن میں خواتےن اور بچے بھی شامل ہیں ۔ان تمام لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لے رکھی ہے ۔تاہم گائوں سے منتقل ہونے سے قبل انہوں نے اپنے مال مویشی بھی اپنے ساتھ لے لئے البتہ وہ گھروں میں موجود کسی بھی قسم کا سامان بشمول راشن اپنے ساتھ نہیں لے سکے ۔مسلسل زمین کھسکنے اور پتھر گر آنے کے پیش نظر جو لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ان میں سخی محمد ولد نور ولی کے0،مصدق حسین ولد ولی محمد کے،عبدالعزیز ولد جان محمد کے،گلزار احمد ولد جان محمد کے،سلطان محمد ولد نور ولی کے0،میر اکبر ولد سلیمان کے 8اور محمد امین ولد نور ولی کے 7افراد خانہ شامل ہیں ۔متاثرہ شہریوں نے بتاےا اگر چہ پولیس نے انہیں احتےاط کے بطور اپنے گھروں سے نکلنے کیلئے کہا تاہم وہ اپنے تمام غذائی اجناس اور ضرورےات زندگی کی دیگر چیزیں اپنے گھروں میں ہی چھوڑ گئے ہیں اور پولیس انہیں وہاں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ تحصیلدار اوڑی نے گذشتہ روز علاقہ کا دورہ کر کے متاثرین کی تفاصیل درج کیں تاہم ابھی تک نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے قےام و طعام کے سلسلے میں سرکاری سطح پر کوئی بھی اقدام نہیں کئے گئے ہیں جس کے نتےجے میں وہ اور ان کے اہل خانہ شدید ترےن مشکلات میں مبتلا ہیں ۔ایس ایچ او اوڑی شوکت احمد میر کے مطابق پولیس صرف متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے علاقہ میں موجود ہے اور وہ اپنے طور پر کسی قسم کی امداد فراہم نہیں کر سکتی بلکہ یہ کام دیگر محکموں کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ انسانی جانوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔اس دوران اسی طرح کی صورتحال کی وجہ سے گذشتہ دنوں قصبہ کے نوا رنڈا علاقہ میں ایک پہاڑی سے چٹانیں کھسکنے کے باعث ایک رہائشی مکان دب کر تباہ ہوا اوراس میں موجود مالک مکان کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دیگرافراد زخمی ہوئے ۔اس علاقہ میں مزید 4رہائشی مکانوں کو زمین کھسکنے کا عمل جاری رہنے سے خطرہ لا حق ہوگےا ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے احتےاط کے بطورکالی ٹےالی پتی نامی گائوںکے چار مکانوں میں رہائش پذےر 27افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا ہے ۔ گائوں کے جو گھرانے متاثر ہوئے ہیں ان میں عازم دین ولد محمد شفیع کے،فیروز دین ولد نور الدین کے،احمد دین ولد نور الدین کےاور محمد سخی ولد میر محمد کےاہل خانہ شامل ہیں ۔چنانچہ ان کنبوں سے وابستہ خواتےن ،بچے اور دیگر لوگ گائوں سے دو کلو میٹر دور اجگرپتی نامی گائوں میں منتقل ہوئے ہیں اور وہاں اپنے رشتہ داروں کے پاس ٹھہرے ہوئے ہیں کیونکہ مقامی لوگوں کے مطابق ان لوگوں کی رہائش اور دیگر امداد کے بارے میں بھی سرکاری سطح پر کوئی انتظام نہیں کیا گےا ہے ۔گائوں کے نمبردار محمد اشرف کولی نے بتاےا کہ علاقہ میں قرےبفٹ برفباری ہوئی ہے جس کے نتےجے میں تمام رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور علاقہ کے راشن گھاٹ بھی غذائی اجناس سے خالی پڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اشےائے خوردنی کی شدید قلت کے باعث 25سے 30افراد آج صبح لال پل کی طرف روانہ ہوئے جہاں تک پہنچنے کیلئے انہیں 8کلو میٹر کا دشوار گذار راستہ پیدل طے کرنا پڑے گا اور تب کہیں جا کر وہ راشن لا سکیں گے۔مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ متاثرےن کیلئے فوری طور پر رہائش اور سرکاری امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سخت مشکلات میں مبتلا مرد و زن اور بچوں کو راحت مل سکے۔ان علاقوں میں زمین اور چٹانیں کھسکنے کا عمل جاری رہنے سے خوف و ہراس کا ماحول ہے اور لوگوں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ادھر قصبہ کے گھر کوٹ علاقہ میں کل رات بھاری برفباری کی وجہ سے جمہ ولد راج ولی نامی شہری کے مکان کی چھت دب گئی جس کے بعد نصف درجن سے زائد افراد خانہ گھر چھوڑ کر رشتہ داروں کے یہاں چلے گئے۔اس دوران این ایس برج کے نزدیک پسےاں گر آنے سے نامبلہ کی طرف جانے والی سڑک بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک نالے سے گذر کر سفر کرنا پڑتا ہے ۔اس جگہ پر آج صبح دو افراد پھسل کر زخمی ہوئے۔اوڑی کے ہی نامبلہ علاقہ میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے بعد اخروٹ کا ایئک درخت محمد اسماعیل منگرال ولد حبےب اللہ کے مکان پر گر گےا جس کے نتےجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا لیکن افراد خانہ بال بال بچ گئے۔مہورہ اوڑی میں دےودار کا ایک درخت عبدالمجید صوفی ولد محمد اسماعیل کے رہائشی مکان پر آ گرا اور مکان کا ایک حصہ تباہ ہو گےا ۔ہندوارہ قصبہ کے درجنوں دیہات میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 50سے زےادہ رہائشی مکا نوں کو نقصان پہنچا ہے ۔قصبہ کے بہنی پورہ راجوار علاقہ میں نقصان زدہ مکانوں کی تعداد ایک درجن سے زےادہ ہے جبکہ دازن نامی گائوں میں مرحوم عبدالمجید میر ولد غلام محمد کے مکان سمےت نصف درجن رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ویلگام ہندوارہ میں فاروق احمد شیخ ولد عبدالصمد اور پنجوہ کے خالق حسین شیخ ولد یاسین شیخ کے علاوہ مزید 4مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔تاہم ان واقعات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر ڈورواننت ناگ کے ترجن گائوں میں 3،ہلسی ڈار میں، کیری میں،کیدان کاپرن ڈورو میں 2جبکہ بکروال چک میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔مجموعی طور پر اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری سے 30سے زائد مکان نقصان زدہ ہوئے ہیں۔دریں اثناء رام بن اور بانہال کے درمیانی حصے میں ڈگڈول ،پنتھال ،سیری اور شیطانی نالہ سمےت قرےب نصف درجن مقامات پر ہلکی پسےاں اور چٹانیں کھسکنے کا عمل جاری ہے جس کے نتےجے میں شاہراہ پر ہر طرح کی گاڑےوں کی نقل و حرکت آج پانچویں روز بھی مکمل طور پر بند رہی ۔تاہم موسم میں بہتری کے پیش نظر جمعرات تک شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہونے کا امکان ہے۔اس دوران کپوارہ ،کرناہ،ٹنگڈا،اوڑی،ہندوارہ اور شمالی کشمیر کے دیگر متعدد علاقوں میں بھاری برفباری کے بعد اندرون رابطہ سڑکیں مسلسل بند پڑی ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ہے

مقبول بٹ آزادی کا معمار:بلال لون
سرینگر//  حرےت کانفرنس(ع) کے اےگزےکٹو ممبر اور پےپلز کانفرنس (ب) کے چےرمےن بلال غنی لون نے مرحوم بابائے قوم محمد مقبول بٹ کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے انہےں آزادی کا اےک سپوت اور معمار قرار دےا۔ بلال غنی لون نے بتاےا کہ مرحوم محمد مقبول بٹ نے تختہ دار کو گلے لگا کر اپنے موقف کا سودا نہےں کےا اور کشمےرےوں کےلئے اےک تحرےک رقم کی جو ہنوز جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم محمد مقبول بٹ کے چھوڑے ہوئے ادھورے مشن کو پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائےگا اور شہدا کی قربانےوں کے ساتھ سودے بازی نہےں کی جائےگی۔ بلال غنی لون نے کہا کہ مرحوم محمد مقبول بٹ کے نقشہ قدم پر چل کر ہی قوم کو آزادی نصےب ہوگی اور قوم اپنے اس جذبے سے اب بھی سرشار ہے۔ 11فروری کے حوالے سے حرےت (ع) اےگزےکٹو ممبر نے عوام سے اپےل کی کہ وہ مرحوم محمد مقبول بٹ کو خراج عقےدت پےش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کا محاسبہ کرے کہ انہوں نے آج تک کےا کھوےا اور کےا پاےا ہے۔ بلال غنی لون نے عوام سے اپےل کی کہ وہ1فروری کے روز لبرےشن فرنٹ کی طرف سے دی گئی ہڑتالی کال پر عمل کرے اور اس پروگرام کو کامےابی سے ہمکنار کرے۔

بارایسو سی ایشن نے دونوں دھڑوں کے لیڈروں کو مدعوکیاہے
سرینگر//  کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے آج حریت کے دونوں دھڑوں میں شامل تمام علیحدگی پسند تنظیموں،لبریشن فرنٹ اور دیگر جماعتوں کے عہدیداروں کے نام دعوت نامے روانہ کئے جن میں اُنہیں3فروری کے روز صدر کورٹ کمپلیکس میں منعقد ہونے والے ایک اہم ترین مشترکہ اجلاس میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے اجلاس میں نوجوانوں کی حالیہ ہلاکتوں اور اُن کی گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ یہ 2008کے بعد پہلا موقع ہے جب علیحدگی پسند جماعتیں ایک مشترکہ اجلاس میں شریک ہونگی اوراتفاق رائے سے کوئی لائحہ عمل مرتب کرنے پر تبادلہ خیال کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس کا انتظام کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے کہاہے اور اس میں تما علیحدگی پسند جماعتوں کے قائدین کی شرکت متوقع ہے جن میں حریت کانفرنس(ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق اور لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک بھی شامل ہیں تاہم سید علی گیلانی کی سرینگر میں عدم موجودگی کی بنا پر اُن کی نمائندگی کوئی اور کرے گا۔ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایڈو کیٹ جی این شاہین نے بتایا’’ ہم نے تمام علیحدگی پسند لیڈران کے نام دعوت نامے تیار کئے ہیں اور آج شام تک توقع ہے کہ سبھی لیڈران کو دعوت نامے مل جائیں گے‘‘۔ یہ پوچھے جانے پر کہ بار ایسو سی ایشن نے علیحدگی پسند پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس کے لئے کیا ایجنڈا تیار کیا ہے؟ ایڈوکیٹ جی این شاہین نے بتایا’’معصوم طالب علموں کی حالیہ ہلاکتوں اور پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی بے تحاشہ پکڑ دھکڑ سے سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے جس سے نمٹنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی اور لائحہ عمل ترتیب دینے کی کوشش کی جائے گی‘‘۔ذرائع کے مطابق کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام علیحدگی پسندلیڈران کا ایک مشترکہ اجلاس3فروری بروز سنیچر واردن کے گیارہ بجے صدر کورٹ کے ہال میں منعقد ہوگا جس میں تمام چھوٹی بڑی علیحدگی پسند جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔حریت(گ) کے ذرائع نے اجلاس میں اپنا نمائندہ بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران حال ہی میں طالب علموں کی ہلاکت اور نوجوانوں کی جاری گرفتاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گااور ان اقدامات کے خلاف ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نوجوانوں کی پولیس کے ہاتھوں جاری گرفتاریوں کو سنگین مسئلہ سمجھتی ہے اور اسی لئے اس کے خلاف ایک موثر حکمت عملی وضع کرنے کے بارے میں عملی اقدامات کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ رواں برس کے دوران اب تک نصف درجن سے زائد نوجوان پولیس کے ہاتھوںجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں نوجوانوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیںاور یہ سلسلہ جاری ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ نوجوان اکثرسنگبازی میں ملوث رہتے ہیں جبکہ والدین کے مطابق پولیس کارروائی کے نتیجے میں اُن کے بیٹوں کا مستقبل تاریکی کی نذر ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ ایام کے دوران شہر سرینگر کے علاوہ وادی کے کئی علاقوں میں کئی روز تک پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ چلتا رہا جس کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئیں اور سینکڑوں نوجوان زخمی ہوگئے

حریت تشکیل نو کامعاملہ تعطل کاشکار
تحریک کو موثر بنانے کے لئے رابطہ مہم تیز کی جائے :میرواعظ
سرینگر//   حریت کانفرنس(ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے حریت کی تشکیل نو کافیصلہ ایک بار پھر اپنے پاس محفوظ رکھتے ہوئے تمام اکائیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں۔ اس دوران حریت نے رہائشی علاقوں سے فورسز کے انخلاء اور سخت قوانین کی واپسی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت کو حریت کانفرنس کی تجاویزپر عمل کرنی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق آج حریت(ع) کے صدر دفتر پرایگزیکٹیو کونسل کا ایک اجلاس ساڑھے گیا رہ بجے شروع ہوا جس کے آدھے گھنٹے بعد اس میں جنرل کونسل کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا۔اجلاس چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا اور اس میں پروفیسر عبد الغنی بٹ کے بیٹے جہانگیر غنی،مولوی عباس انصاری کے بیٹے مسرور عباس،مصدق عادل،مختار احمدوازہ،آغاسید حسن،مولانا محمد عبداللہ طاری اور بلال غنی لون نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سید سلیم گیلانی،حکیم عبد الرشید، محمد یوسف نقاش،سید بشیر اندرابی اور جنرل کونسل کی باقی ماندہ اکائیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ حریت(ع) کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ حال ہی میں معصوم طلبہ کے جاں بحق ہونے کے نتیجے میں پید اصورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ دوران اجلاس میر واعظ عمر فاروق نے شرکاء کو یقین دلایا کہ حریت کانفرنس کی تشکیل نو کا فیصلہ عنقریب لیا جائے گا اور اس ضمن وہ فیصلے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے تاہم اپنے فیصلے کو ایک بار محفوظ رکھتے ہوئے تمام اکائیوں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں تاکہ لوگوں کو اس بات کا احساس نہ ہو کہ وہ اکیلے پڑ گئے ہیں۔ ذرائع نے حریت چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کے حوالے سے بتایا’’ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ بنائے رکھنے کی اس لئے بھی ضرورت ہے تاکہ تحریک آزادی کو بنیادی سطح پر اور زیادہ موثر بنایا جاسکے‘‘۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران میر واعظ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ حریت کانفرنس کی تشکیل نو تکمیلی مرحلے میں ہے اور اس سلسلے میں عنقریب ایک ایسا فیصلہ لیا جائے گا جس سے سبھی لوگوں کو اطمینان حاصل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل حریت کی ایگزیکٹیو میٹنگ میں مجوزہ دورہ پاکستان کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس ضمن میں کوئی حتمی دن مقرر کرنے سے قبل مزید صلاح مشورے پر اتفاق کیا گیا۔واضح رہے کہ حریت کانفرنس(ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ برس کے ماہ نومبرسے اختلاف رائے کے بعد حریت کے تمام عہدوں کو معطل کرکے تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہیںاور تب سے علیحدگی پسندوں کے مذکورہ فورم کی تشکیل نو کا فیصلہ برابر التواء میں پڑا ہوا ہے۔اس دوران حریت کانفرنس (ع) کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج حریت ایگزیکٹیو کونسل کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فورسز کے ہاتھوں ایک ماہ کی مدت میں آٹھ بے گناہ نہتے کشمیریوں کا قتل، جن میں دو کمسن اور معصوم طالب علم وامق فاروق اور زاہد فاروق شامل ہیں، کے بعد پیدا صورتحال پر غور کیا گیا۔بیان کے مطابق ’’ جرم بے گناہی کی پاداش میں ہماری نئی نسل خاص طور پر طلباء کو نشانہ بنایا جارہا ہے جوبے حد تشویشناک ،انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے‘‘ ۔ بیان کے مطابق آج کے اجلاس میں کہا گیا کہ زاہد فاروق کے قتل میں فورسز کی جن ایجنسیوں کا ہاتھ ہے وہ اب طشت از با م ہو چکا ہے اور اس بہیمانہ قتل سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ عام کشمیری غیر محفوظ اور عدم تحفظ کا شکار ہے اور فورسز کبھی بھی ،کسی کو بھی اور کہیں بھی بلا اشتعال موت کے گھاٹ اتار سکتی ہیں جن سے کوئی بھی پوچھنے والا یا گرفت کرنے والا نہیں ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حریت کانفرنس چاہتی ہے کہ رہائشی علاقوں اور عام پبلک مقامات سے فورسز کے کیمپوں اور بنکروں کو فوری طور پر ہٹا کر عام اور نہتے کشمیریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کے علاوہ حکومت ہندجموںوکشمیر میں کالے قوانین کا خاتمہ، فورسز کو دئے گئے بے پناہ اختیارات واپس لینے اور فوجی انخلاء کے حریت کانفرنس کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پر فوری طور پر عمل کرے۔اجلاس میں شبیر احمد شاہ ، نعیم احمد خان اور دیگرعلیحدگی پسند کارکنوں اور جوانوں کی اندھا دھند گرفتاری اور مختلف تھانوں میں نظر بند رکھنے کی کارروائیوں کو دھونس اور دبائو سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ’’ یہ سب حربے حریت کانفرنس اور آزادی پسند عوام کو طاقت کے بل پر خوفزدہ اور ہراساںکرنے کی مذموم کارروائیاں ہیں جن سے نہ تو، حریت کانفرنس کے عزم اور نظم کو کمزور کیا جاسکتا ہے اور نا ہی مظلوم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا جاسکتا ہے‘‘۔اجلاس میںمرحوم محمد مقبول بٹ کی بےباکانہ اورجراتمندانہ قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی برسی پر 11 فروری کے قومی اہمیت کی حامل اجتماعی ہڑتال کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ مرحوم محمدمقبول بٹ اور رواں تحریک کے تئیںان کے پورے خاندان کی قربانی بے مثال اور ناقابل فراموش  ہے اور اس مرحلہ پرپوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے

فوجیوںکی لاشیں خصوصی طیاروں کے ذریعے روانہ
مرنے والوں میں سے تین کا تعلق صوبہ جموں سے تھا
سرینگر//  فوج نے آج ایک خصوصی طیارے کے ذریعے فوجی آفیسر سمیت اُن7 اہلکاروں کی لاشوں کو اپنے گھر روانہ کیا جو تین روز قبل گلمرگ میں شدید برفانی طوفان کے بعد برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل جے ایس برار نے بتایا’’ ہلاک شدہ فوجیوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دلی روانہ کیا گیا جہاں سے ان کو اُن کے گھر روانہ کیا گیا‘‘۔ دفاعی ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ پہلے جموں میں اُترگیا جہاں اُنلاشوں کو اتارا گیا جن کا تعلق ریاست کے صوبہ جموں سے تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ ہلاک شدگان کا تعلق ریاست راجستھان،منی پور،اندور ،رانچی اور نیپال سے تھا۔یاد رہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار 8فروری کے روز گلمرگ کے کھلن مرگ علاقے میں واقع فوج کے تربیتی مرکز پر ایک برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب علاقے میں شدید برفانی طوفان آیا ۔ اس حادثے کے دوران متعدد اہلکار زخمی بھی ہوگئے جن کا علاج فوجی اسپتال میں جاری ہے۔

قاتل اہلکار کی نشاندہی حکومت کی بڑی کامیابی
سنگبازوں کے چہروں سے عنقریب نقاب اتاریںگے:عمرعبداللہ

سرکار خفیہ مذاکرات میں ثالث کارول نبھائے گی

تحقیقات میں تعاون کے لئے عوام کے شکرگذار ہیں

صرف دس فیصد لوگ ماردھاڑ کے متمنی ہیں

فورسز دومحاذوں پر لڑ ائی کاچلینج

سرینگر//   وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے برین نشاط کے معصوم طالب علم زاہد فاروق کی ہلاکت میں ملوث بی ایس ایف اہلکار کی نشاندہی کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انسانی حقوق پامالیوں کو قطعی طور برداشت نہیں کرے گی چاہے اس میں کوئی بھی ملوث کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حریت مرکز خفیہ مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے ریاستی سرکار ثالثی کا رول ادا کرے گی جبکہ سنگبازوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے اور ان کے چہروں سے نقاب جلد ہی اٹھایا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ تباہی کا ایک ذریعہ ہے ، احتجاج کرنا اگرچہ لوگوں کا جمہوری حق ہے تاہم امن و امان میں بگاڑ پیدانے کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اپنی رہائش گاہ واقع وزارت روڑ جموں میں آج ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ زاہد فاروق کی ہلاکت میں ملوث اہلکار کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کا تعلق 68 بٹالین بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف ) سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہلاکت کے سلسلے میں پہلے ہی نشاط پولیس تھانے میں کیس درج کر لیا گیا ہے جبکہ بی ایس ایف نے مذکورہ قاتل اہلکار سے متعلق معطلی کے آرڈر حکومت کو سونپ دی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت معصوم طالب علم کی ہلاکت میں ملوث اہلکار کےخلاف ضابطے کے تحت مضبوط کیس تیار کرے گی تاکہ اسے کیفر کردار تک پہنچاکر لوگوں کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور وزیر داخلہ پی چدمبرم کے علاوہ دیگر مرکزی لیڈران کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس قاتل کا پتہ لگانے میں ریاستی سرکار کی مدد کی جبکہ انہوں نے ڈویژنل کمشنر کشمیر اور پولیس کی کارکردگی کو بھی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم عرصے میں زاہد فاروق کی ہلاکت میں ملوث اہلکار کی نشاندہی کر لی۔ اس موقعہ پر انہوں نے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ اور حکومت کےساتھ مکمل تعاون کرکے تحقیقاتی عمل میں رخنہ نہیں ڈالا۔ پی ڈی پی کا نام لئے بغیر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ شور شرابے میں یقین نہیں رکھتے بلکہ چاہتے ہیں کہ عملی اقدامات اٹھاکر لوگوں کے اعتماد کو بحال کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ایسے عناصر کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے جو معصوم نوجوانوں کی ہلاکتوں میں ملوث ہوں۔حریت مرکز خفیہ مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے ریاستی سرکار ثالثی کا رول ادا کرے گی اور ریاستی سرکار اس بات کے حق میں ہے کہ بات چیت کا سلسلہ جلد ازجلد شروع ہو کیونکہ بات چیت ہی ایک ایسا ذریعہ ہے کہ جس سے تمام مسائل کا پُر امن حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ سنگبازوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ پتھرائو کرنے والے نوجوانوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور جلد ان کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا جائےگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ احتجاج کرنا اگر چہ لوگوں کا جمہوری حق ہے تاہم امن و امان میں بگاڑ پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی اور نہ ہی ایسے عناصر کو بخشا جائے گا جو امن و قانون کی صورتحال برپا کرکے لوگوں کو مصائب و مشکلات میں مبتلا کردیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کی 90 فیصد آبادی نارمیلسی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ 10 فیصد آبادی وزیر اعلیٰ کے بقول تشدد اور مار دھاڑ کے متمنی ہیں ۔انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ سنگبازوں کو پتھرائو کرنے کےلئے باضابطہ رقومات فراہم کی جارہی ہےں اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز سنگباز شہر کے مختلف علاقوں میں نمودار ہوکر امن و امان کو درہم برہم کرکے رکھدیتے ہیں جسکے نتیجے میں نہ صرف دکانداروں اور سڑک پر چل رہی گاڑیوں کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے بلکہ طالب علموں کیساتھ ساتھ مریضوں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔ حریت لیڈران کی طرف سے بار بار ہڑتالی کال دینے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر کسی شہری کو اپنی بات کہنے کا پورا پورا حق حاصل ہے تاہم انہوں نے کہا کہ حریت لیڈران کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہےے کہ ہڑتال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ اس سے لوگوں کو ہی زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علیحدگی پسندلیڈران کےخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو امن و امان میں رخنہ ڈالکر حالات کو بگاڑدیتے ہیں۔ فورسز کو حاصل خصوصی اختیارات کی واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ملی ٹینسی اور لا ء اینڈ آرڈر دو الگ الگ مسئلے ہیں اور دونوں محازوںپر فورسزا اہلکار دو الگ الگ طریقوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ریاستی سرکار کے پاس اپنا ایک طریقہ کار واضح ہے جبکہ جنگجویانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے فورسز اہلکار افسپا کا استعمال کرتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرحد پار مقیم نوجوانوں کی محفوظ راہ داری اور ان کی باز آباد کاری کےلئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے جبکہ حالیہ دنوں میں نئی دہلی میں وزراء اعلیٰ کانفرنس کے دوران بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا اور اس پر کافی گفت و شنید کی گئی ۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا بھی انکشاف کیا جعلی دستاویزات کے ذریعے کئی نوجوان سرحد پار سے وادی داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ سرکار کے پاس ایسے نوجوانوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے جو غیر قانونی طریقے پر وادی داخل ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کسی بھی صورت میں انسانی حقوق پامالیاں برداشت نہیں کرے گی بلکہ حکومت اپنے زیرو ٹالنرنس کے وعدے پر مکمل کار بند ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے سیاحت ناصر اسلم وانی اور سیاسی مشیر دیوندر سنگھ رانا بھی موجود تھے۔