• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • پاکستان کے ساتھ بھارت کے بامعنی مذاکرات؟

    حرےت سے وابستہ لےڈروںکی وسےع پےمانہ پر گرفتاری قابل مذمت :حریت گ
    سرینگر//
    حرےت کانفرنس(گ) نے کل کہا کہ اےک طرف بھارت مسئلہ کشمےر کو حل کرنے کے خاطر پاکستان سے مذاکرات کی تےاری کر رہا ہے لےکن دوسری طرف وادی کشمےر مےں حرےت کانفرنس سے وابستہ لےڈروں اور کارکنوں کی وسےع پےمانہ پر گرفتاری کے منصوبے پر عمل ہو رہا ہے۔ حرےت کانفرنس (گ) کے مےڈےا انچارج اےڈوکےٹ زاہد علی نے اپنے اےک بےان مےں بتاےا کہ ےہ دو عملی اب ےہاں کے عوام 1947سے دےکھ رہے ہے اور اگر بھارتی حکومت واقعی مسئلہ کشمےر کے منصفانہ حل مےں سنجےدہ ہوتی تو سب سے پہلے وہ مسئلے کشمےر کی متنازعہ حےثےت تسلےم کرتے اور اس کے لئے مفاہمانہ ماحول پےدا کرنے کے خاطر تمام حرےت نظر بندوں اور محبوسےن کی رہائی کے احکامات صادر کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اس دےرےنہ مسئلے کے حتمی حل مےں ان نظر بندوں اور محبوسےن کو تعاون کی دعوت دی جاتی لےکن بھارت اس مسئلے کو حل کرنے مےں سنجےدہ نہےں ہے۔ حرےت کے مےڈےا انچارج نے بےان مےں کہا ہے کہ وادی مےں فورسز کے ہاتھوں ہو رہی انسانی حقوق کی پامالی کو بند کروانے کےلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے جاتے لےکن اس کے برعکس حکومت ہند کے ذمہ داروں کی طرف سے بار بار ےہ بےانات آرہے ہے کہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جو ان دعووں کی تردےد کےلئے اےک کافی ثبوت ہے کہ حکومت ہند مسئلہ کشمےر کو منصفانہ طور پر حل کرنے مےں سنجےدہ نہےں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرےت کانفرنس بھارت کے حکمرانوں کو ےاد دلاتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں مےں موجود مسئلہ کشمےر کا حل جس کو بھارت نے تسلےم کےا ہے اور جموں کشمےر کے عوام کے لئے بھی قابل قبول ہے لےکن افسوس اس بات کا ہے کہ بھارتی حکمران اب اپنے ہی تجوےز و تسلےم کردہ حل سے مکر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وعدے کہ جموں کشمےر کے عوام کو مستقبل کا فےصلہ کرنے کا موقعہ فراہم کےا جائےگا، کی ےاد دہانی پر حرےت سے وابستہ سےنکڑوں افراد کو پابند سلاسل کر دےا گےا اور ےہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ حرےت کانفرنس کے مےڈےا انچارج اےڈوکےٹ زاہد علی نے بےان مےں کہا ہے کہ انتقام گےری کی حد ےہ ہے کہ جےلوں مےں نظر بند لوگوں کو معقول غذائی و طبی سہولےات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جس سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگبازی کے الزامات کے تحت چھوٹے بچوں اور نوجوانوں کی گرفتار ی کا اےک مذموم سلسلہ بھی شروع کےا گےا ہے اور رہائی کے عوض بقول ان کے پولےس ان سے موٹی رقومات کا مطالبہ کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو نظر بند اس انتقام گےری کا شکار ہے ان مےں محمد اشرف صحرائی، جنرل موسیٰ، غلام نبی سمجھی، مسرت عالم بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم، شےخ محمد عبداللہ، محمد ےوسف ندےم، محمد ےوسف مےر، محمد رفےق گنائی، الطاف احمد خان، ننھاجی سلےم، شکےل احمد اور دےگر نظر بند شامل ہے جبکہ ڈاکٹر محمد قاسم اور مسرت عالم بٹ کو عدالتی احکامات کے باوجود بھی رہا نہےںکےا جا رہا ہے اور غلام نبی سمجھی کو رہا کرنے کے بجائے تھانہ مےں مسلسل نظر بند رکھا گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل موسیٰ کو آنکھوں کے ضروری آپرےشن سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے اور محمد اشرف صحرائی کو مقدمہ چلائے بغےر زےر حراست رکھا گےا ہے۔ مےڈےا انچارج نے بےان مےں کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزےوں کا سلسلہ دراز سے دراز تر ہو رہا ہے اور نہتے مظاہرےن پر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کےا جا رہا ہے جبکہ رےاست کی معےشت کو اےک منصوبہ بند طرےقے پر تباہ کےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرےت کانفرنس بھارتی حکومت کو ےہاں کے زمےنی حقائق سمجھنے کی دعوت دےتے ہوئے اس بات پر زور دےتی ہے کہ ےہاں کے عوام کو ان کا حق حق خودارادےت بحال کرنے کے خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائےں۔اس دوران مسلم خواتےن مرکز کی سربراہ انجم زمرود حبےب نے مرحوم محمدمقبول بٹ اور علی محمد آہنگر کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مرحوم قائدےن کے جسد خاکی بھارت کے پاس ہماری قوم کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ وطن آزادی کے خاطر تختہ دار پر لٹکائے گئے جبکہ نظر بندی کے دوران تہاڑ جےل مےں مجھے ہر وقت ےہ گمان ہوتا تھا کہ شہےد محمد مقبول بٹ ےہی کئی سپرد خاک کئے ہوئے ہے۔ انجم زمرد حبےب نے بےان مےں کہا کہ ہندوستان کے پاس ہماری امانت ہے اور ےہ امانت ہمےں سونپ دےنا حکومت ہند کی اخلاقی ذمہ داری مےں سے اےک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد مقبول بٹ کی جسدخاکی تہاڑ جےل مےں اور علی محمد آہنگر ساکن اسلام آباد کی جسدخاکی وارانسی جےل مےں ہے جنہےں کشمےر لانے کی اب تک اجازت نہےں دی گئی ہے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...