• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • وزیر اعلیٰ بال بال بچ گئے

    گاڑی میں آگ لگ گئی، تحقیقات کا حکم
    سرینگر//
    وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ گذشتہ شب اُس وقت بال بال بچ گئے جب اُن کی گاڑی میں اچانک آگ نمودار ہوگئی اور اس کے باوجود معجزاتی طور پر گاڑی کا سینٹرل لاکنگ سسٹم جام نہیں ہوا۔اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ اس معاملے کو گاڑی تیار کرنے والی کمپنی کے ساتھ بھی اٹھایا جائے گا۔ذرائع سے کشمیر میڈیا نیٹ ورک کو معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ دیر رات گئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کی سرکاری بلٹ پروف جیپ اُس وقت دھویں سے بھر گئی اور بعد میں اس میں سانبہ جموں کے قریب اچانک آگ نمودار ہوگئی جب وہ کٹھوعہ میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعدجموں کی طرف واپس آرہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے انجن سے اچانک دھواں نکلنے لگا جس کے بعد شعلے بلندہونا شروع ہوگئے۔ اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کی بلٹ پروف جیپ کاسینٹرل لاکنگ سسٹم معجزاتی طور پر لاک نہیں ہوا جس کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ بحفاظت گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔عمومی طور پر آگ لگنے کی صورت میں یہ سسٹم جام ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے لیکن وزیر اعلیٰ کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی سے دھواں اور آگ نمودار ہونے کے بعددیگر گاڑیوں میں سوار وزیر اعلیٰ کے سپیشل سیکورٹی گارڈ زاُن کی گاڑی کی طرف دوڑتے ہوئے گئے تاہم وزیر اعلیٰ اور اُن کا ڈرائیور از خود گاڑی سے باہر آگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کی گاڑیوں میں آگ لگنے سے گاڑی کا سینٹرل لاکنگ نظام خود بہ خود بند ہوتا ہے اور گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوتا ہے تاہم وزیر اعلیٰ کی گاڑی میں معجزاتی طور پر ایسا نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اوریہ معاملہ گاڑی بنانے والوں کے ساتھ بھی اُٹھایا جائے گا

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...