زمرہ مقامی خبریں 2/11/10 •
سڑک رابطے منقطع،عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا
شمالی کشمیر میں حالیہ برفباری کے دوران لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور سڑک رابطے ابھی تک منقطع ہےں۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں حالیہ برفباری کی وجہ سے لوگوں کو زبردست تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ برفباری کے بعد کئی علاقوں میں راشن ، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک کپوارہ ضلع کے بیشتر علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں کیونکہ حالیہ برفبار ی سے کھمبے اور سپلائی لائنوں کوکافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسی طرح سڑک رابطے بھی ابھی تک منقطع ہیں اور سڑکوں سے برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو عبور و مرور کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل درگمولہ کپوارہ کے مقام پر درجنوں گاڑیاں کئی گھنٹوں تک درماندہ ہوکررہ گئیں اور ٹریفک جام کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوںنے کہا کہ اسی طرح ضلع کے کپوارہ ، ترہگام، لولاب، لال پورہ، درگمولہ، ہندوارہ، لنگیٹ، کرالہ گنڈ، اش پورہ ، چوگل، گنڈ چوگل اور ہم پورہ پنڈت پورہ کے اندرونی سڑک رابطے بھی کٹے ہوئے ہیں جن سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے جبکہ بھاری برفباری کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور ٹرانسپورٹ سہولیات کے حوالے سے بھی لوگوںکو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوںنے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کی تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی جائے اور تمام علاقوں میں راشن اور دیگر بنیادی سہولیات میسر رکھے جائیں تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑے۔ برفباری کے نتیجے میں نگری کپوارہ میں محمد یوسف ڈار ولد غلام احمد کے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گنڈ چوگل ہندوارہ میں بشیر احمد ملک ولد غلام رسول اور لال کپوارہ میں علی محمد بٹ ولد گلہ بٹ ، سجاد احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ کے رہائشی مکانات کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔ برفبار ی کے نتیجے میں اس کے علاوہ کئی دیگر رہائشی مکان اور کوٹھہاروں و گاﺅخانوں اور میوہ باغات میں بھی نقصان پہنچا ہے اور مقامی لوگوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً سے پیشتر برفبار ی سے نقصان زدگان کو معاوضہ فراہم کیا جائے تا کہ انہیں سردی کے ان ایام میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results