زمرہ مقامی خبریں 2/11/10 •
مسلسل پولیس کارروائیوں اورچھاپوں کا نتیجہ سرینگر// دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھر پر پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہو ا ہے جس کی وجہ سے آسیہ کے بچے خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔آسیہ اندرابی کے بڑے بیٹے محمد بن قاسم نے بتایاکہ گذشتہ تین روز سے ان کے گھر پر پولیس چھاپے ڈال رہی ہے اور ان کی ماں کو تلاش کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ” میری ماں کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر ہیں اور پولیس بھی اس سے باخبر ہے تاہم اس کے باوجود مجھے اور میرے بھائی احمدکونفسیاتی دباﺅ کا شکار بنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے“۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ شام کو صورہ تھانے سے وابستہ پولیس اہلکار رات ساڑھے نو بجے ان کے گھر میں داخل ہوگئے اور ان کی ماں کے بارے میں پوچھ تاچھ کی اور کل صبح ساڑے پانچ بجے پھر پولیس کی ایک پارٹی نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ۔محمد بن قاسم نے کہا ”مجھے تو اب بچپن سے ایسے چھاپوں کی عادت پڑگئی ہے مگر میرا چھوٹا بھائی احمد گذشتہ کئی روز سے خوف کے مارے سہما ہوا ہے“۔ قابل ذکر ہے کہ دختران ملت کی سربراہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئی ہیں اور ان کے دو بچے گھر میں اکیلے ہیں جبکہ ان کا شوہر ڈاکٹر محمد قاسم ایک طویل عرصے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔آسیہ کا بڑا بیٹامحمد بن قاسم ایسا پہلا بچہ ہے جس نے 6ماہ کی عمر میں اپنی ماں کے ساتھ جیل میں کئی مہینے گذارے ہیں۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results