• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • فوجیوںکی لاشیں خصوصی طیاروں کے ذریعے روانہ

    مرنے والوں میں سے تین کا تعلق صوبہ جموں سے تھا
    سرینگر// فوج نے آج ایک خصوصی طیارے کے ذریعے فوجی آفیسر سمیت اُن7 اہلکاروں کی لاشوں کو اپنے گھر روانہ کیا جو تین روز قبل گلمرگ میں شدید برفانی طوفان کے بعد برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل جے ایس برار نے بتایا’’ ہلاک شدہ فوجیوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دلی روانہ کیا گیا جہاں سے ان کو اُن کے گھر روانہ کیا گیا‘‘۔ دفاعی ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ پہلے جموں میں اُترگیا جہاں اُنلاشوں کو اتارا گیا جن کا تعلق ریاست کے صوبہ جموں سے تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ ہلاک شدگان کا تعلق ریاست راجستھان،منی پور،اندور ،رانچی اور نیپال سے تھا۔یاد رہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار 8فروری کے روز گلمرگ کے کھلن مرگ علاقے میں واقع فوج کے تربیتی مرکز پر ایک برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب علاقے میں شدید برفانی طوفان آیا ۔ اس حادثے کے دوران متعدد اہلکار زخمی بھی ہوگئے جن کا علاج فوجی اسپتال میں جاری ہے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (1 votes, average: 4.00 out of 5)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...