• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کاالزام

    پاکستان آبی پروجیکٹوں کا معائنہ کرنے کا خواہاں
    سرینگر//
    پاکستان نے بھارت سے کشمیر میں درےائے سندھ اور کشن گنگا پر تعمیر کئے جا رہے آبی پروجیکٹوں کا معائینہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے ۔اس دوران پاکستان کے دورے پر بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ جی رنگاناتھن نے پانی کی تقسیم کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ جی رنگاناتھن کی سربراہی میں تےن رکنی ٹےم ان دنوںپاکستان کےروزہ دورے پر ہے جس کے دوران ٹےم کے ارکان پاکستان میں مختلف درےائوں پر تعمیر ہونے والے پروجیکٹوں کا معائینہ کریں گے ۔یہ ٹےم پہلے ہی پاکستان میں درےائے ستلج ،راوی اور بےاس پر تعمیر کئے جا رہے پروجیکٹوں کا جائزہ لے چکی ہے جن کے پانی پر بھارت کو زےادہ اختےار حاصل ہے۔معلوم ہوا ہے کہ انڈس واٹر کمشنر مسٹر رنگا ناتھن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سید جماعت علی شاہ کے ساتھ آج لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے متعلقہ اعلیٰ افسران نے پانی سے متعلق معاہدوں اور اس کی تقسیم کے بارے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔بات چےت کے دوران سید جماعت علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو بتاےا کہ وہ کشمیر میں خاص طور پر درےائے سندھ اور کشن گنگاپر زےر تعمیر بجلی پیدا کرنے والے پروجیکٹوں کی تفصیل پاکستان کو فراہم کرے اورپاکستانی حکام کوکشمیر میں ان پروجیکٹوں کا معائینہ کرنے کی اجازت دے ۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمیشنوں کے سربراہان نے بھارتی ٹےم کی طرف سے عمل میں لائے گئے جائزے سے متعلق دستاویزات پر دستخط کئے اور اب آنے والے دنوں میں پاکستانی کمیشن کے افسران بھارت کا دورہ کریں گے ۔اس موقعہ پر مسٹر رنگاناتھن نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران پانی کی تقسیم کے معاملے پر ہند پاک جنگ کو خارج از امکان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان ا ختلافات اُس حد تک نہیں پہنچےں گے کہ جنگ چھڑ جائے۔انہوں نے کہا کہ دریائوں کے معاملے پر دونوں ملکوں کے مابین جنگ کی باتیں نہیں کی جانی چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کشمیر سے بہنے والے درےائے سندھ اور کشن گنگا پر ہائیڈرو پائور پروجیکٹوں کی تعمیر پر اعتراض کر رہا ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے پاکستان کی طرف بہنے والی پانی کی مقدار میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گی ۔پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت اس سلسلے میں 1960میں عمل میں لائے گئے سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کے نتےجے میں پاکستان کو پانی کی7فےصد کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔پاکستان کے مطابق بھارت نے درےائے کشن گنگا کا پانی جھیل ولر کی طرف موڑنے کیلئے 22کلو میٹر لمبی ٹنل کی تعمیر مکمل کی ہے ۔تاہم بھارت کی طرف سے پاکستانی اہلکاروں کو کشمیر میں زیر تعمیر پروجیکٹوں کا معائینہ کرنے کی ابھی تک اجازت نہیں دی گئی ہے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...