زمرہ مقامی خبریں 2/10/10 •
برف باری سے پیدا شدہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے انتظامیہ دن رات کام کرے
سرینگر/ نےشنل کانفرنس کے صدر اور قابل تجدےد توانائی کے مرکزی وزےر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے جنرل سکرےٹری اےڈوکےٹ شےخ نذےر احمد نے رےاست کے تےنوں خطوں کی ڈوےژنل انتظامےہ سے اپےل کی ہے کہ وہ شدےد برفباری اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے عوام کو راحت پہنچانے مےں اپنا فرض نبھائےں۔اطلاعات کے مطابق پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جنرل سکرےٹری شےخ نذےراحمد نے ڈوےژنل انتظامےہ سے کہا ہے کہ وہ برف باری کے نتےجے مےں سرحدی علاقوں ٹنگڈار، گرےز، کرگل، لےہہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، لنگےٹ، لولاب، کنگن، سونہ مرگ، گاندربل، ٹنگمرگ، شوپےان، قاضی گنڈ، کوکرناگ، ڈوڈہ، کشتواڑ، بدرواہ، بانہال اور دےگر علاقہ جات مےں لوگوں کوگوناگوں مشکلات سے نکالنے کےلئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرےں کےونکہ ان مشکلات کا ازالہ کرنا حکومت کا فرض ہے۔ انہوں نے متعلقہ انتظامےہ سے تاکےد کی کہ وہ برف سے ڈھکی تمام سڑکوں سے برف ہٹانے کےلئے اپنے فےلڈ سٹاف کو متحرک کرے اور دن رات کام کرکے لوگوں کو بنےادی سہولےات خاص کر بجلی، پےنے کے پانی کی معقول سپلائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس کا وافر سٹاک بھی سےل ڈےپوئوں پر دستےاب رکھے۔ انہوں نے محکمہ ےو ای ای ڈی اور مےونسپل کارپورےشن سے تلقےن کی کہ وہ ان نشےبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو ےقےنی بنائے جہاں بارش کا پانی جمع ہوا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جنرل سکرےٹری نے قومی شاہراہ بند ہونے کے پےش نظر حکومت سے اپےل کی کہ وہ اشےائے خردنی کا وافر سٹاک جہازوں مےں لا کر وادی ، لےہہ، کرگل اور دےگر بالائی علاقوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ انہوں نے عوام سے تلقےن کی کہ وہ رےاست مےں امن و امان کی فضا کو ہر قےمت پر قائم و دائم رکھےں تاکہ لوگوں کو امن و سکون کے ساتھ زندگی گذارنے مےں کوئی مشکلات پےش نہ آئے۔ اس دوران پارلےمنٹ ممبران شرےف الدےن شارق، محمد شفےع اوڑی ،ڈاکٹر محبوب بےگ اور راجسبھا ممبر غلام نبی رتن پوری نے بھی ضلع انتظامےہ سے اپےل کی کہ وہ برفباری کے نتےجے مےں لوگوں کے مشکلات کا ترجےحی بنےادوں پر ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سرےنگر جموں شاہراہ پر گاڑےوں کی نقل و حمل کو فوری طور پر بحال کرنے کےلئے موثر اقدامات کرے۔ ادھر ےوتھ نےشنل کانفرنس کے صدر قےصر جمشےد لون نے ضلع انتظامےہ سے اپےل کی کہ ضلع کپوارہ مےں شدےد برفباری اور موسلہ دھار بارشوں کی وجہ سے جن مکانات کو نقصان پہنچا ہے ان کی باز آبادکاری کےلئے اقدامات کئے جائےں۔ پارٹی کے سےنئر نائب صدر چودھری محمد رمضان، وزےر جنگلات مےاں الطاف احمد، امور صارفےن کے وزےر قمر علی آخون،ممبران اسمبلی ڈاکٹر شےخ مصطفی کمال، نذےر احمد گرےزی اور رےاستی اسمبلی کے سپےکر محمد اکبر لون نے بھی انتظامےہ سے اپےل کی کہ وہ برفباری کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات کا ترجےح بنےادوں پر ازالہ کرےں۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results