زمرہ مقامی خبریں 2/09/10 •
پاک بھارت خارجہ سیکریٹری کانفرنس خطے میں امن کی ضمانت:نیشنل سرینگر//نےشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ ہند پاک خارجہ سےکٹرےوں کے درمےان چوٹی کانفرنس کا انعقاد کرانا برصغےر مےں پائےدار امن قائم ہونے کی طرف اےک تارےخی قدم ہوگا۔جموں میںپارٹی کے جنرل سیکرےٹری اےڈوکےٹ شےخ نذےر احمد نے کل پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن بات چےت کے ذرےعہ ہندپاک مےں اےسے خوشگوار تعلقات قائم ہونگے جو مسائل کو حل کرنے مےں مدد گار ثابت ہو سکتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ و جدل کسی مسئلہ کا حل نہےں ہے بلکہ ےہ سب تباہی اور بربادی کی طرف لے جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نےشنل کانفرنس روز اول سے ہی ہندوپاک دوستی کی علمبردار رہی ہے اور مرحوم شےخ محمد عبداللہ ہندپاک کو ہمےشہ سے ہی خوشحال ممالک اور اچھے پڑوسی کی حےثےت سے دےکھنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم عبداللہ ہمےشہ سے ہی مضبوط پاکستان کا متمنی رہا ہے اور اس نے روز اول سے ہی کہا ہے کہ مضبوط پاکستان مضبوط ہندوستان کی ضمانت ہے اور اگر ان دونوں ممالک کے درمےان نا خوشگوار تعلقات پےدا ہوں تو اس کا اثر براہ راست رےاست عوام پر ہوتا ہے۔ شےخ نذےر احمد نے امےد ظاہر کی کہ خارجہ سکرےٹرےوں کی امن بات چےت با مقصد اور با معنی ہوگی اور اس بات چےت کو مزےد طوالت دےنے کی صورت مےں مسئلہ کشمےر پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رےاستی عوام گذشتہ کئی دہائےوں سے تباہ کن اقتصادی حالات سے دو چار ہو رہے ہےں تاہم پارٹی جنرل سکرےٹری نے انتظامےہ کو ہداےت دی کہ وہ فوراً سے پےشتر عوام کے مشکلات کا ترجےحی بنےادوں پر ازالہ کرے۔شےخ نذےر احمد نے کہا کہ پارٹی کو بنےادی سطح پر مضبوط بنانے کےلئے مثبت کوششوںکا آغاز لازمی ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ممبران اسمبلی عوامی سطح پر لوگوں سے جڑے ہوئے ہےںاور لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ان کی ترجےحات مےں شامل ہے۔
نام (اہم)
ای میل (شائع نہیں ہوگا) (required)
ویب سائٹ
آپ کا تبصرہآپ ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong> Type Comments in Urdu Language (Press Ctrl+g to toggle between English and Urdu
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>
Please note: JavaScript is required to post comments. Spam protection by WP Captcha-Free
آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟
View Results