• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • آستان عالیہ مخدوم صاحبؒ پر عقیدت مندوں کااژدھام

    447ویں عرس کے سلسلے میں شب خوانی اور دروداذکار کی مجالس
    سرینگر/

    فائل فوٹو

    / وادی بھر میں آج حضرت سلطان العارفین شیخ مخدوم صاحب ؒکی 447 ویں عرس پاک کی اختتامی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی اور ا س سلسلے میں سخت ترین ناکہ بندی اور زبردست ٹھنڈ کے باوجود ہزاروں عقید تمندوں نے حضرت محبوب العالم ؒ کے آستان عالیہ واقع کوہ ماراںپر رات بھر شب خوانی کی اور درود و ازکار کی محفلیں آراستہ کیں ۔ ادھروادی بھرکی مساجد میں بھی اس حوالے سے درود و ازکار کی محفلیںمنعقد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی ؒکے عرس مبارک کے سلسلے میں پچھلے دو ہفتوں سے ان کے آستان عالیہ پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہا اور مرد و زن ،بچے اور بوڑھے درود و ازکار میں محورہے ۔اس دوران عرس پاک کے اختتام کے سلسلے میںہزاروں عقیدتمند جس میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شامل تھی آستان عالیہ پر جمع رہے اور رات بھر شب خوانی کی اور درود و ازکار کی محفلیں آراستہ کیں جبکہ نوہٹہ کا علاقہ رات بھر درود و ازکار سے گونجتا رہا ۔آج صبح موسم کی خرابی کے با وجود شدید بارشوں میں نماز فجر ادا کی گئی اور کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ زائرین نے نماز فجر ادا کی اور آستان عالیہ پر حاضری دیکر درود و ازکار کی محفلوں میں شامل ہوگئے ۔اس دوران سخت ترین ناکہ بندی اور گزشتہ چھ روز سے پیدا شدہ صورتحال کے باوجود شہر سرینگر کے کئی علاقوں سے بھی آج لوگ صبح سویرے حضرت مخدوم صاحب ؒ کی درگاہ پر پہنچ گئے اور وہاں فجر کی نماز کی ادائیگی کو یقینی بنایا ۔اس دوران شب خوانی میں علماء اورمقررین نے شیخ حمزہ مخدومی ؒ کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی اور انہیں ایک ولی کامل قرار دیا۔ اس سے پہلے دوران شب کئی علماء اور مقررین نے حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی ؒ کی تاریخ ساز اسلامی خدمات ، روحانی کمالات اور اُن کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی ۔ اپنے خطبے میں میر واعظ کشمیر مولوی ریاض احمد ہمدانی نے حضرت محبو ب العالم ؒ کوایک اعلیٰ پایہ کا ولی کامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ ؒ طریقت ، شریعت ، معارفت اور روحانیت کے امام تھے ۔ میر واعظ نے کہا کہ حضرت سلطان العارفین ؒ کا دل مبارک انسانی ہمدردی کے جذبے سے لبریز تھا اور وہ غریبوں اور فقیروں کیساتھ نشست و برخواست رکھتے تھے ۔ کئی علماء نے حضرت مخدوم ؒ کو خلوص و ایثار ، سخاوت و سر چشمی ،شفقت و محبت ، عزم و ہمت ، صبرو استقلال ، سادگی و انکساری کا اعلیٰ نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر وقت اللہ کے خوف سے لرزہ و ترساں رہتے تھے جبکہ حضرت محبوب العالم ؒ عشق رسول ؐ میں لامثال تھے ۔ذرائع کے مطابق اس موقعے پرآستان عالیہ میں موجود عقیدتمندوں کی فلک شگاف آہ وزاری اور بارگاہِ خدا وندی میں انکساری سے روح پرور ماحول قائم ہوگیا اور عقیدت مند روتے بلکتے سر بسجود ہوکر خدا کی بارگاہ میں اپنے اور پوری ملت کیساتھ ساتھ ریاست کیلئے امن و آشتی اور ترقی کی دعائیں مانگتے رہے ۔ عرس پاک کے سلسلے میں ایسی ہی تقاریب تجر شریف سوپور جہاں پر حضرت محبوب العالم ؒ کی جائے پیدائش ہے کے علاوہ اہم شریف بانڈی پورہ ، کپرن ، مکہامہ بانڈی پورہ ، لتر پلوامہ ، جامع پانپور ، زیارت سید میر یعقوب صاحب سونہ وار ، کھاگ بیروہ ، لارن کوکرناگ ، تولہ مولہ گاندربل اور دیگر مقامات پر بھی منعقد ہوئے جہاں پر علمائے کرام نے حضرت شیخ حمزہ ؒ کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی ۔اس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر ، پی ڈی پی لیڈر طارق حمید قرہ ، ، ریاست کے مفتی اعظم مولانا بشیر الدین احمد اور سید بشارت بخاری اور محاز آزادی کے سینئر رہنما قطب عالم نے ریاست کے عوام کو عرس پاک پر مبارک پیش کرتے ہوئے حضرت محبوب العالم ؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت سلطان العارفین ؒ کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے اسلئے لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان کی تعلیم پر مکمل عمل درآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ محبوب العالم کا دل مبارک انسانی ہمدردی کے جذبے سے لبریز تھا، غریبوں اور فقیروں کیساتھ نشست و برخاست رکھتے تھے اور اس کے علاوہ یتیموں اور کمزوروں کے غمخوار اور حامی ہونے کیساتھ ساتھ ظالموں، جابروں اور منافقوں کی سخت تنقید کرتے تھے۔

    آستان عالیہ مخدوم صاحبؒ پر عقیدت مندوں کااژدھام  447ویں عرس کے سلسلے میں شب خوانی اور دروداذکار کی مجالس سرینگر/8فروری /کے این ایس/ وادی بھر میں آج حضرت سلطان العارفین شیخ مخدوم صاحب ؒکی 447 ویں عرس پاک کی اختتامی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی اور ا س سلسلے میں سخت ترین ناکہ بندی اور زبردست ٹھنڈ کے باوجود ہزاروں عقید تمندوں نے حضرت محبوب العالم ؒ کے آستان عالیہ واقع کوہ ماراںپر رات بھر شب خوانی کی اور درود و ازکار کی محفلیں آراستہ کیں ۔ ادھروادی بھرکی مساجد میں بھی اس حوالے سے درود و ازکار کی محفلیںمنعقد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی ؒکے عرس مبارک کے سلسلے میں پچھلے دو ہفتوں سے ان کے آستان عالیہ پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہا اور مرد و زن ،بچے اور بوڑھے درود و ازکار میں محورہے ۔اس دوران عرس پاک کے اختتام کے سلسلے میںہزاروں عقیدتمند جس میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شامل تھی آستان عالیہ پر جمع رہے اور رات بھر شب خوانی کی اور درود و ازکار کی محفلیں آراستہ کیں جبکہ نوہٹہ کا علاقہ رات بھر درود و ازکار سے گونجتا رہا ۔آج صبح موسم کی خرابی کے با وجود شدید بارشوں میں نماز فجر ادا کی گئی اور کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ زائرین نے نماز فجر ادا کی اور آستان عالیہ پر حاضری دیکر درود و ازکار کی محفلوں میں شامل ہوگئے ۔اس دوران سخت ترین ناکہ بندی اور گزشتہ چھ روز سے پیدا شدہ صورتحال کے باوجود شہر سرینگر کے کئی علاقوں سے بھی آج لوگ صبح سویرے حضرت مخدوم صاحب ؒ کی درگاہ پر پہنچ گئے اور وہاں فجر کی نماز کی ادائیگی کو یقینی بنایا ۔اس دوران شب خوانی میں علماء اورمقررین نے شیخ حمزہ مخدومی ؒ کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی اور انہیں ایک ولی کامل قرار دیا۔ اس سے پہلے دوران شب کئی علماء اور مقررین نے حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی ؒ کی تاریخ ساز اسلامی خدمات ، روحانی کمالات اور اُن کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی ۔ اپنے خطبے میں میر واعظ کشمیر مولوی ریاض احمد ہمدانی نے حضرت محبو ب العالم ؒ کوایک اعلیٰ پایہ کا ولی کامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ ؒ طریقت ، شریعت ، معارفت اور روحانیت کے امام تھے ۔ میر واعظ نے کہا کہ حضرت سلطان العارفین ؒ کا دل مبارک انسانی ہمدردی کے جذبے سے لبریز تھا اور وہ غریبوں اور فقیروں کیساتھ نشست و برخواست رکھتے تھے ۔ کئی علماء نے حضرت مخدوم ؒ کو خلوص و ایثار ، سخاوت و سر چشمی ،شفقت و محبت ، عزم و ہمت ، صبرو استقلال ، سادگی و انکساری کا اعلیٰ نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر وقت اللہ کے خوف سے لرزہ و ترساں رہتے تھے جبکہ حضرت محبوب العالم ؒ عشق رسول ؐ میں لامثال تھے ۔ذرائع کے مطابق اس موقعے پرآستان عالیہ میں موجود عقیدتمندوں کی فلک شگاف آہ وزاری اور بارگاہِ خدا وندی میں انکساری سے روح پرور ماحول قائم ہوگیا اور عقیدت مند روتے بلکتے سر بسجود ہوکر خدا کی بارگاہ میں اپنے اور پوری ملت کیساتھ ساتھ ریاست کیلئے امن و آشتی اور ترقی کی دعائیں مانگتے رہے ۔ عرس پاک کے سلسلے میں ایسی ہی تقاریب تجر شریف سوپور جہاں پر حضرت محبوب العالم ؒ کی جائے پیدائش ہے کے علاوہ اہم شریف بانڈی پورہ ، کپرن ، مکہامہ بانڈی پورہ ، لتر پلوامہ ، جامع پانپور ، زیارت سید میر یعقوب صاحب سونہ وار ، کھاگ بیروہ ، لارن کوکرناگ ، تولہ مولہ گاندربل اور دیگر مقامات پر بھی منعقد ہوئے جہاں پر علمائے کرام نے حضرت شیخ حمزہ ؒ کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی ۔اس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر ، پی ڈی پی لیڈر طارق حمید قرہ ، ، ریاست کے مفتی اعظم مولانا بشیر الدین احمد اور سید بشارت بخاری اور محاز آزادی کے سینئر رہنما قطب عالم نے ریاست کے عوام کو عرس پاک پر مبارک پیش کرتے ہوئے حضرت محبوب العالم ؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت سلطان العارفین ؒ کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے اسلئے لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان کی تعلیم پر مکمل عمل درآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ محبوب العالم کا دل مبارک انسانی ہمدردی کے جذبے سے لبریز تھا، غریبوں اور فقیروں کیساتھ نشست و برخاست رکھتے تھے اور اس کے علاوہ یتیموں اور کمزوروں کے غمخوار اور حامی ہونے کیساتھ ساتھ ظالموں، جابروں اور منافقوں کی سخت تنقید کرتے تھے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...