• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • مذاکرات کی پیشکش بھارت نے کی ہے:شاہ محمود قریشی

    پاکستان نے گھٹنے نہیں ٹیکے،ہماراکیس مضبوط ہے
    سرینگر// پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں بلکہ مذاکرات کی شروعات بھارت کی پیشکش ہے اور کشمیر و آبی تنازعات سمیت ملک کے مفادات پر پاکستان کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملتان پاکستان میں آج عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مسٹر قریشی نے واضح کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ سے مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک نہ اس بنیادی مسئلہ کو لوگوں کی خواہشات اور احساسات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر ، پانی اور دیگر تصفیہ طلب معاملات کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرکے بات چیت کیلئے ماحول ساز گار تیار کرے۔ اس موقعہ پر انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے پاکستان نے ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا را کیس مضبوط ہے اور ہم تمام مسائل کو پُر امن بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے متمنی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ بات چیت کا سلسلہ منقطع کرنے کیساتھ ساتھ اس ملک کو سفارتی سطح پر تن تنہا کرنے کی کوشش تھی تاہم بھارت اپنی کوششوںمیں ناکام رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور نہ ہی کسی دبائو میںآکر ان کیساتھ رابطہ بڑھانے کی کوشش کی بلکہ مسٹر قریشی کے بقول بھارت نے ہی جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے حامی بھر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جو کل تک پاکستان کیساتھ رابطہ بڑھانے اور بات چیت کیلئے مسلسل انکار کررہا تھا آج وہ دوبارہ مذاکرات کی بحالی کیلئے بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل بھارت نے پاکستان کیساتھ رابطہ قائم کر لیا ہے جس میں انہوں نے تمام طرح کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اللہ نے چاہا ہم ان کیساتھ مذاکرات کریں گے اور اپنا کیس جو کہ کسی بھی صورت میںکمزور نہیں ہے ان کے سامنے رکھیں گے چاہے یہ معاملہ کشمیر ، آبی تنازعات یا دوسرا کوئی ہو‘‘۔ یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ وزیر خارجہ کا رد عمل اسوقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر مسٹر شاہد ملک ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور اس دورے کا مقصد ان تجاویز پر غور خوض کرنا ہے جس میں بھارت کی طرف سے پاکستان کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ خارجہ سیکریٹری سطح پر18 اور25 فروری کو مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔ مسٹر شاہد ملک نے 5 فروری کو بھارت کی خارجہ سیکریٹری سے ملاقات کی جسکے دوران دونوںسیکریٹریوں نے ہند پا ک لیڈران کے ما بین ممکنہ با ت چیت کیلئے  ایجنڈا تر تیب دیا۔ میٹنگ کے دوران خارجہ سیکریٹری نروپما رائو نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی تھی کہ بھارت پاکستان کیساتھ تمام باہمی معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ اس دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بھارت کیساتھ جامع مذاکرات کی بحالی سے متعلق رواں ہفتے کو ایک اہم میٹنگ طلب کریں گے تاکہ اس میٹنگ کے دوران بات چیت کیلئے ایجنڈااور تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں 26/11 کو دہشت گردانہ حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہوگیا تھا جسکے نتیجے میں دونوں ممالک کے لیڈران نے ایکدوسرے کیخلاف الزامات اور جوابی الزامات دئے۔

    مذاکرات کی پیشکش بھارت نے کی ہے:شاہ محمود قریشی پاکستان نے گھٹنے نہیں ٹیکے،ہماراکیس مضبوط ہے سرینگر/8فروری /کے این ایس/ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں بلکہ مذاکرات کی شروعات بھارت کی پیشکش ہے اور کشمیر و آبی تنازعات سمیت ملک کے مفادات پر پاکستان کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملتان پاکستان میں آج عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مسٹر قریشی نے واضح کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ سے مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک نہ اس بنیادی مسئلہ کو لوگوں کی خواہشات اور احساسات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر ، پانی اور دیگر تصفیہ طلب معاملات کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرکے بات چیت کیلئے ماحول ساز گار تیار کرے۔ اس موقعہ پر انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے پاکستان نے ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا را کیس مضبوط ہے اور ہم تمام مسائل کو پُر امن بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے متمنی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ بات چیت کا سلسلہ منقطع کرنے کیساتھ ساتھ اس ملک کو سفارتی سطح پر تن تنہا کرنے کی کوشش تھی تاہم بھارت اپنی کوششوںمیں ناکام رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور نہ ہی کسی دبائو میںآکر ان کیساتھ رابطہ بڑھانے کی کوشش کی بلکہ مسٹر قریشی کے بقول بھارت نے ہی جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے حامی بھر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جو کل تک پاکستان کیساتھ رابطہ بڑھانے اور بات چیت کیلئے مسلسل انکار کررہا تھا آج وہ دوبارہ مذاکرات کی بحالی کیلئے بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل بھارت نے پاکستان کیساتھ رابطہ قائم کر لیا ہے جس میں انہوں نے تمام طرح کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اللہ نے چاہا ہم ان کیساتھ مذاکرات کریں گے اور اپنا کیس جو کہ کسی بھی صورت میںکمزور نہیں ہے ان کے سامنے رکھیں گے چاہے یہ معاملہ کشمیر ، آبی تنازعات یا دوسرا کوئی ہو‘‘۔ یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ وزیر خارجہ کا رد عمل اسوقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر مسٹر شاہد ملک ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور اس دورے کا مقصد ان تجاویز پر غور خوض کرنا ہے جس میں بھارت کی طرف سے پاکستان کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ خارجہ سیکریٹری سطح پر18 اور25 فروری کو مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔ مسٹر شاہد ملک نے 5 فروری کو بھارت کی خارجہ سیکریٹری سے ملاقات کی جسکے دوران دونوںسیکریٹریوں نے ہند پا ک لیڈران کے ما بین ممکنہ با ت چیت کیلئے  ایجنڈا تر تیب دیا۔ میٹنگ کے دوران خارجہ سیکریٹری نروپما رائو نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی تھی کہ بھارت پاکستان کیساتھ تمام باہمی معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ اس دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بھارت کیساتھ جامع مذاکرات کی بحالی سے متعلق رواں ہفتے کو ایک اہم میٹنگ طلب کریں گے تاکہ اس میٹنگ کے دوران بات چیت کیلئے ایجنڈااور تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں 26/11 کو دہشت گردانہ حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہوگیا تھا جسکے نتیجے میں دونوں ممالک کے لیڈران نے ایکدوسرے کیخلاف الزامات اور جوابی الزامات دئے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...