• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • پانپور میں حزب جنگجو گرفتار

    اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کا دعویٰ
    سرینگر/پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پانپور میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مقامی جنگجو کو حراست میں لے کر  اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اونتی پورہ پولیس ،0آر آر اور10بٹالین سی آر پی ایف کو پانپور میں حزب المجاہدین کے کسی جنگجو کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد کونہ بل علاقے میں ناکے لگائے گئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناکے کے دوران سجاد احمد بٹ ولد علی محمد بٹ نامی حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو ووین پانپور کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدہ جنگجو سے ایک میگزین،پستول کی 8گولیاں اور چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن پانپور میں کیس درج کرکے گرفتار شدہ جنگجو سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

    پانپور میں حزب جنگجو گرفتاراسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کا دعویٰسرینگر/پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پانپور میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مقامی جنگجو کو حراست میں لے کر  اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اونتی پورہ پولیس ،0آر آر اور10بٹالین سی آر پی ایف کو پانپور میں حزب المجاہدین کے کسی جنگجو کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد کونہ بل علاقے میں ناکے لگائے گئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناکے کے دوران سجاد احمد بٹ ولد علی محمد بٹ نامی حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو ووین پانپور کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدہ جنگجو سے ایک میگزین،پستول کی 8گولیاں اور چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن پانپور میں کیس درج کرکے گرفتار شدہ جنگجو سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...