• A A A
  • فونٹ منتخب کریں
  • پاکستانی قوم کشمیر یوں کی جدوجہد میں شامل

    حصول آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :زرداری
    سرینگر/فروری /کے این ایس کشمیر میں آزادی کی تحریک کو منصفانہ جدوجہد سے تعبیر کرتے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے آج اعلان کیا کہ جب تک کشمیری عوام کو آزادی نصیب نہیں ہوگی پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گاکیونکہ 90ہزار کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقعے پر پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے کشمیری عوام کے نام اپنے پیغام میں دوٹو ک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں ہے اور پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی کی اس تحریک میں ان کی پشت پر ہے ۔اسلئے کشمیری عوام خود کو اکیلا محسوس نہ کریں ۔انہوںنے کہا ’’کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے روایتی موقف میں ایک انچ بھی تبدیلی ممکن نہیں ہے کیونکہ اب تک 90ہزار کشمیریوں نے اپنی جانیں نچھاور کرکے موجودہ جدوجہد کو خون سے سینچا ہے اور پاکستان ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دےگا ‘‘۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ مذاکرات کو پہلی ترجیح دے رہا ہے تاکہ پاکستان اس مسئلے کا بھارت کےساتھ مل بیٹھ کر کوئی قابل قبول حل تلاش کر سکے ۔ذرائع کے مطابق انہوںنے کہا کہ ’’میں آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق نکالنے کےلئے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی برداری کو بھی مجبور کرےگا اور اس ضمن میں پاکستان کسی بھی حدتک جا سکتا ہے ‘‘۔ صدر زرداری نے واضح کر دیا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ہیں اور دلوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہے کیونکہ اس میں نوجوانوںکا خون شامل ہے اور جب تک کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خود ارادیت نہیں ملتا پاکستان بھی ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی منصفانہ جدوجہد ہے اور ان کو حل ملنا ہی چاہئے ۔انہوںنے اس موقعے پر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آر پار کشمیری عوام کے نام میرا یہ پیغام ہے کہ’’ کشمیری تنہا نہیں اور ان کے جذبات اور احساسات کو بھی کسی بھی موڈ پر پاکستان نظر انداز نہیں کر سکتا ہے‘‘ اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا منصفانہ حل تلاش کرنے کےلئے کوششیں جاری رکھے گا اور اس سلسلے میںبھارت کےساتھ شروع ہونے والی بات چیت میں کشمیر پر بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ’’ کشمیری عوام کو مذاکرات میں شرکت کرنا لازمی ہے کیونکہ یہ کشمیری عوام کی تقدیر کا مسئلہ ہے جس کےلئے ان کے جذبات کا احترام لازمی ہے ‘‘۔صدر زراداری نے صاف کر دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہی برصغیر میں پائیدار امن کی ضمانت ہے اور جب تک اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جائیگا برصغیر میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی یہی کوشش ہے کہ وہ برصغیر میں امن کے قیام کےلئے مذاکراتی عمل شروع کیا جائے اور اس سلسلے میںبھارت کےساتھ اب بات چیت کی شروعات ہونے جا رہی ہے جس میںکشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہوگی ۔

    پاکستانی قوم کشمیر یوں کی جدوجہد میں شامل  حصول آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :زرداری سرینگر/فروری /کے این ایس کشمیر میں آزادی کی تحریک کو منصفانہ جدوجہد سے تعبیر کرتے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے آج اعلان کیا کہ جب تک کشمیری عوام کو آزادی نصیب نہیں ہوگی پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گاکیونکہ 90ہزار کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقعے پر پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے کشمیری عوام کے نام اپنے پیغام میں دوٹو ک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں ہے اور پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی کی اس تحریک میں ان کی پشت پر ہے ۔اسلئے کشمیری عوام خود کو اکیلا محسوس نہ کریں ۔انہوںنے کہا ’’کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے روایتی موقف میں ایک انچ بھی تبدیلی ممکن نہیں ہے کیونکہ اب تک 90ہزار کشمیریوں نے اپنی جانیں نچھاور کرکے موجودہ جدوجہد کو خون سے سینچا ہے اور پاکستان ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دےگا ‘‘۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ مذاکرات کو پہلی ترجیح دے رہا ہے تاکہ پاکستان اس مسئلے کا بھارت کےساتھ مل بیٹھ کر کوئی قابل قبول حل تلاش کر سکے ۔ذرائع کے مطابق انہوںنے کہا کہ ’’میں آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق نکالنے کےلئے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی برداری کو بھی مجبور کرےگا اور اس ضمن میں پاکستان کسی بھی حدتک جا سکتا ہے ‘‘۔ صدر زرداری نے واضح کر دیا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ہیں اور دلوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہے کیونکہ اس میں نوجوانوںکا خون شامل ہے اور جب تک کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خود ارادیت نہیں ملتا پاکستان بھی ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی منصفانہ جدوجہد ہے اور ان کو حل ملنا ہی چاہئے ۔انہوںنے اس موقعے پر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آر پار کشمیری عوام کے نام میرا یہ پیغام ہے کہ’’ کشمیری تنہا نہیں اور ان کے جذبات اور احساسات کو بھی کسی بھی موڈ پر پاکستان نظر انداز نہیں کر سکتا ہے‘‘ اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا منصفانہ حل تلاش کرنے کےلئے کوششیں جاری رکھے گا اور اس سلسلے میںبھارت کےساتھ شروع ہونے والی بات چیت میں کشمیر پر بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ’’ کشمیری عوام کو مذاکرات میں شرکت کرنا لازمی ہے کیونکہ یہ کشمیری عوام کی تقدیر کا مسئلہ ہے جس کےلئے ان کے جذبات کا احترام لازمی ہے ‘‘۔صدر زراداری نے صاف کر دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہی برصغیر میں پائیدار امن کی ضمانت ہے اور جب تک اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جائیگا برصغیر میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی یہی کوشش ہے کہ وہ برصغیر میں امن کے قیام کےلئے مذاکراتی عمل شروع کیا جائے اور اس سلسلے میںبھارت کےساتھ اب بات چیت کی شروعات ہونے جا رہی ہے جس میںکشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہوگی ۔

    SociBook del.icio.us Digg Facebook Google Yahoo Buzz StumbleUpon
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (کوئی ریٹنگ نہیں)
    Loading ... Loading ...
    اس خبر کو پرنٹ کریں اس خبر کو پرنٹ کریں اس صفحہ کو ای میل کریں اس صفحہ کو ای میل کریں

    تبصرہ کریں

    Spam protection by WP Captcha-Free

    مقامی خبریں

    رائے

    آپ کو ہماری نئی سائٹ کیسی لگی ؟

    View Results

    Loading ... Loading ...

    نیوز لیٹر

    Loading...Loading...